علیگڑھ:اتر پردیش کے علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایو یو) طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر جلد سے جلد طلباء یونین کے انتخابات کروانے کا یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا،AMU Students Celebrate Sir Syed Day With Hunger Strike
یونیورسٹی پراکٹر کو وائس چانسلر کے نام میمورنڈم دیا اور یہ اعلان کیا کے اگر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اگلے 24 گھنٹوں میں طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور اس کے چیف الیکشن آفیسر کو منتخب نہیں کیا گیا تو ہم طلباء جشن یوم سرسید کے موقع پر ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھ کر جشن یوم سر سید منائیں گے۔
کورونا وبا کے بعد سے ہی یونیورسٹی طلباء یونیورسٹی وائس چانسلر سے طلباء یونین کے سمیت دیگر تنظیموں کے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس کے لئے وہ احتجاجی مارچ نکالتے رہتے ہیں تین روز قبل بھی طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر وائس کے نام ایک میمورنڈم یونیورسٹی پراکٹر کو دیا۔لیکن یونیورسٹی انتظامیہ ابھی تک طلباء کے مطالبات کو نظر انداز کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے لیکن آج کے احتجاجی مارچ میں طلباء کا کہنا ہے کہ اگر اس بار وائس چانسلر نے جلد طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو ہم یوم سر سید (17 اکتوبر) سے قبل باب سید پر دھرنا لگاکر بھوک ہڑتال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Old Boys اے ایم یو ابنائے قدیم کے نام سے منسوب تعلیمی ادارے
احتجاج میں شامل طلباء کا کہنا ہے یونیورسٹی میں تاناشاہی چل رہی ہے، امتحانات اور داخلے میں گڑبڑی بھی ہورہی ہے، طلباء کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، انتظامیہ بلاک میں طلباء کی پریشانیوں کو سنا نہیں جاتا اسی لئے ہمیں طلباء یونین چاہیے جو ہمارا جمہوری حق ہے۔
یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بھوک ہڑتال کر جشن یوم سر سید بنانے والے طلباء کی جانب سے جاری بیان سے انکار کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے کسی طلباء نے بھوک ہڑتال کی بات نہیں کی اور اگر طلباء ایسا کچھ کریں گے تو ہم دیکھلائیں گے۔AMU Students Celebrate Sir Syed Day With Hunger Strike