ETV Bharat / state

Bus Accident in Udhampur: بس کے کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق - Two Women Killed in Bus Accident Udhampur

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں باراتیوں سے بھری بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی جب کہ 28 باراتی زخمی ہوگئے Two Women Killed in Bus Accident Udhampur۔

Bus Accident in Udhampur
Bus Accident in Udhampur
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 4:20 PM IST

ادھم پور: ضلع کی رام نگر تحصیل کے اڈک گاؤں میں بدھ کی رات باراتیوں سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں دو خواتین ہلاک جب کہ 28 باراتی زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والی میں سے 13 کو اپیزہ ہسپتال رام نگر سے ادھم پور ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے Two women killed when bus overturns in Udhampur۔

ویڈیو دیکھیے۔

پولیس کے مطابق، بس نمبر JK02AW-5567 باراتیوں کے ساتھ بدھ کی شام 6 بجے رام نگر کے کوگدماد سے بالند کے لیے گئی تھی۔ باراتیوں کے ساتھ وہاں سے واپس آتے ہوئے رات تقریباً 8.30 بجے بس سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا، جس کی وجہ سے بس سڑک سے تقریباً 50 فٹ نیچے گر گئی۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے۔ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے کئی باراتی بھی زخمیوں کی مدد میں شامل ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو رام نگر سب ڈویزن ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت رجو دیوی (66) بیوی پرس رام اور بملا دیوی (48) بیوی سندوکھ رام کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کاگھوٹ کے رہنے والے ہیں۔ ایس ایچ او پشپندر سنگھ کے مطابق، حادثے میں 28 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 13 کو رام نگر اپیزہ اسپتال سے سنگین زخموں کی وجہ سے ادھم پور ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس ایچ او کے مطابق جس جگہ حادثہ ہوا وہاں سڑک بالکل ٹھیک ہے۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دونوں متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپ ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.