ETV Bharat / state

جموں میں سات ماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں شروع - تعمیل سرٹیفکیٹ

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پٹنی ٹاپ کا اسکائی ویو سیاحوں کے لیے سات ماہ بعد شروع کیا گیا ہے۔ جس میں کووڈ-19 کی ہدایات پر پوری طرح عمل کرایا جارہا ہے۔

Tourist activities start in Jammu after seven months
جموں میں سات ماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں شروع
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:47 PM IST

جموں و کشمیر سیاحت کے لیے خوب معروف ہے۔ جموں کے ضلع ادھم پور میں اسکائی ویو (آسمانی جھولا) سیاحوں کے لیے آج سے شروع کیا گیا ہے۔ لیکن سیاحوں کو اس دوران کووڈ-19 کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تبھی وہ اسکائی ویو کی سیر کر پائیں گے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب ملک و بیرون ملک میں ہر طرح کی سرگرمیاں رک گئی تھیں۔ اس وبا سے تجارت سے لے کر سیاحت تک ہر شعبہ متاثر تھا۔

جموں میں سات ماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں شروع

کووڈ-19 کے دوران بند ہوا پٹنی ٹاپ کا اسکائی ویو گنڈولا جموں میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ جہاں دور دور سے سیاح اس کی سیر کے لیے آتے ہیں اور آسمان کی بلندیوں سے زمین کی خوبصورتی کا روح پرور نظارہ کرتے ہیں۔

اسکائی ویو کووڈ-19 کی گائیڈلائن کے تحت ہی شروع ہوا ہے۔ جہاں ماسک سے لے کر سینیٹائزیشن تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسکائی ویو کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سائٹ (جھولے) کو ایس جی ایس کے ذریعہ کورونا سے بچنے کے لیے مکمل طور سے تیار کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی طرح کے انفیکشن نہ ہو۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ حفاظت کے لئے کوویڈ 19 کا آڈٹ کیا گیا تھا اور پھر تعمیل سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد اسے کھولنے کی اجازت دی گئی۔ جو اسے مکمل طور پر محفوظ بناتا ہے۔

مزید پڑھیے: سلج کی سواری میں سیاح کم دلچسپی کیوں دکھا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سبھی ضروری احتیاط کے ساتھ انفیکشن سے بچنے کے لیے آن لائن بکنگ، تھرمل اسکریننگ، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سات ماہ کے طویل عرصے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، جو اطمینان بخش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.