ETV Bharat / state

Mock drills for Covid Preparedness ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں کووڈ سے متعلق مشقیں - dr mushtaq ahmad rather

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی ہدایت پر وادی کشمیر کے تمام ضلع ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش، آئی سی یو ،آکسیجن اور وینٹی لیٹرز والے بستروں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، تاکہ کووڈ کی نئی لہر پھوٹ پڑنے کے دوران کسی بھی صورتحال سے بہتر طور نمٹا جا سکے۔Mock drills for Covid preparedness

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 9:23 PM IST

سرینگر: چین کے ساتھ ساتھ دیگر بیرون ممالک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے نمٹنے کی تیاریوں سے متعلق سرینگر سمیت وادی کے دیگر مختلف اضلاع میں بھی مشقیں کی گئیں۔Mock drills for Covid preparedness

موک ڈرل کے دوران طبی عملے کی صلاحیتوں کے علاوہ کووڈ سے نمٹے کے لیے درکار طبی آلات ،ادویات، آکسیجن کی دستیابی، وینٹی لیٹرز اور ایمبولینس کو تیاری کی حالت میں رکھنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔Covid preparedness In Kashmir

ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں کووڈ سے متعلق مشقیں
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی ہدایت پر وادی کشمیر کے تمام ضلع ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش، آئی سی یو ،آکسیجن اور وینٹی لیٹرز والے بستروں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ کووڈ کی نئی لہر پھوٹ پڑنے کے دوران کسی بھی صورتحال سے بہتر طور نمٹا جا سکے۔ایسے میں ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر نے جے ایل این ایم ہسپتال میں ازخود جاکر کورونا کے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سبھی تیاریوں اور درکار ساز و سامان کا معائنہ کیا ۔اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر نیم طبی عملے کو کووڈ کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی مکمل تربیت دی جا چکی ہےمرکزی وزارت صحت کی جانب سے تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرنے کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سرینگر نے کہا ہے کہ امیکرون کی نئی ہیت BF 7 کے بہت کم معامالات سامنے آئے ہیں ۔ایسے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BF.7 Coronavirus variant اومیکرون سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ڈائریکٹر ہیلتھ

واضح رہے اس قبل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھر نے امیکرون کی نئی ہیت سے نمٹنے اور جاری کردہ ہدایت پر عمل پیرا رہنے اور تمام ضلع ہسپتال کو تیار کی حالت میں رکھنے کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کہا کہ "ہم نے تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔ ہسپتالوں میں بستروں کو بڑھانے سے لے کر وینٹی لیٹرز اور آکسیجن پلانٹ تک سبھی درکار سہولیات کو فعال بنایا گیا ہے۔Covid New Variant BF.7

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کورونا سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت بہت زیادہ تیار ہیں۔سال 2020 سے زیادہ بہتر طریقے سے محکمہ نپٹ سکتے ہیں ،کیونکہ محکمے کے پاس ویکسین، آکسیجن کی دستیابی اور باقی بنیادی ڈھانچہ تیار ہے اور محکمہ کسی بھی صورت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.