کشتواڑ: کشتواڑ پولیس نے ضلع کشتواڑ کے ناگسینی علاقے سے ایک شخص طالب حسین کو گرفتار کیا ہے۔ جس پر کئی نوجوانوں کو لشکر طیبہ گروپ میں شامل کرنے کا الزام ہے۔ کشتواڑ پولیس نے میڈیا کے نام جاری بیان میں کہا کہ طالب حسین ولد مرحوم نور محمد گوجر، ساکنہ رشگواڑی تحصیل ناگسینی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ طالب حسین 2016 سے حذب المجاہدین تنظیم کے ساتھ جڑا ہوا تھا Kishtwar police claimed to have arrested a person affiliated with Hizbul Mujahideen۔
ان کی گرفتاری میں کشتواڑ پولیس، انڈین آرمی، سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کاروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر 127/2022 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: