ETV Bharat / state

کورونا ویکسین: بی ای اور جانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ - بائیولوجیکل ای لمٹیڈ

گھریلو دوا بنانے والی کمپنی بائیولوجیکل ای لمٹیڈ (بی ای)، امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی دواساز کمپنی جین سین فارماسیوٹیکا کے ذریعہ ڈیولپ کی جارہی کورونا ویکسین کی پیداوار کرے گی۔ جین سین کی یہ ویکسین ابھی انسانی ٹسٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہے۔

Hyderabad-based Biological E joins hands with J&J for Covid-19 vaccine
کورونا ویکسین: بی ای اور جانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:25 PM IST

تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع دوا کمپنی بی ای کے منیجنگ ڈائرکٹر مہیما داتلا نے بتایا کہ ’’کورونا وبا کے خلاف ہماری لڑائی کی اہلیت اسی سے طے ہوگی کہ ہم مناسب مقدار میں کورونا ویکسین کی عالمی فراہمی کیسے کرتے ہیں۔ ہم اسی سمت میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے پیداوار میں اپنی بنانے کی اہلیت کا استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اس کی کورونا ویکسین مختلف ممالک میں انسانی تجربہ کے مختلف مرحلوں میں ہے۔ جاپان میں پہلے مرحلے کا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ نیدرلینڈ، اسپین اور جرمنی میں دوسرے مرحلے ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ اگر یہ ٹسٹ کامیاب ہوتے ہیں تو ستمبر سے تیسرے مرحلے کا ٹسٹ شروع ہوجائے گا۔

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ ڈیولپ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوجاتی ہے تو کمپنی کا ہدف اگلے سال پوری دنیا میں ویکسین کی ایک ارب سے زیادہ ڈوز تقسیم کرنے کا ہے۔ اسی مقصدکے تحت کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ ویکسین کی دس کروڑ ڈوز دینے کا اسی ماہ معاہدہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) سے ایمرجنسی کی صورت میں ویکسین استعمال کرنے کی منظوری مل جاتی ہے تو وہ امریکہ کو ویکسین کی دس کروڑ ڈوز فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.