ETV Bharat / state

Ritual Baths for Deceased: حیدرآباد کے قبرستان میں میت کے لیے غسل خانہ کی تعمیر - حیدرآباد کے قبرستان میں میت کے لیے غسل خانہ کی تعمیر

بڑے شہروں میں میت کی تجہیز و تکفین کے لیے کافی مشکلات پیش آتی ہیں وہیں حیدرآباد میں بھی کثیر آبادی کی وجہ سے لوگ اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔ اگر کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو میت کی تجہیز و تکفین Perform Ghusl Janazah (Ritual Bath) کے لیے کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

حیدرآباد کے قبرستان میں میت کے لیے غسل خانہ کی تعمیر

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 1:48 PM IST

ان حالات کو دیکھتے ہوئے نامپلی علاقے میں واقع مسجد اے بیٹری لائن کی کمیٹی نے قبرستان کے احاطہ میں 8 لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک غسل خانہ تعمیر کیا ہے تاکہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کو میت کے غسل کے لیے آسانی ہوسکے۔ Performing Ritual Baths of Deceased

حیدرآباد کے قبرستان میں میت کے لیے غسل خانہ کی تعمیر

جدید طرز کے غسل خانہ میں تمام تر سہولیات دستیاب رہیں گی جب کہ غسل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے صرف پانچ سو روپئے وصول کئے جائیں گے۔ غسل خانہ میں میت کو غسل دینے غسال کی سہولت رہے گی، اسی طرح زنانہ میت کو غسل دینے کا بھی انتظام یہاں دستیاب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

AMP's 2nd National Talent Search 2021: اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی جانب سے نتائج کا اعلان

حلقہ نامپلی کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے غسل خانہ کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر مسجد کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غسل خانوں سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ میں اس طرح کا ایک غسل خانہ ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.