ETV Bharat / state

ایم پی، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت - مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو جیت کا یقین

assembly Elections 2023
ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 6:45 AM IST

Updated : Dec 3, 2023, 8:34 PM IST

20:21 December 03

ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت

ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت
ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت

لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو اپنی مقبولیت کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہندی بولنے والی ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بڑی جیت درج کی۔ تلنگانہ سمیت چار ریاستوں کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کی اہم حریف کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں دھچکا لگا اور وہ ان دونوں ریاستوں میں اپنی حکومت کھو بیٹھی لیکن پارٹی نے جنوب کی ایک اہم ریاست تلنگانہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب اس نے ریاست کے قیام کے بعد سے مسلسل 10 سال تک حکمران بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) کو اکھاڑ پھینکا۔
بی جے پی، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کے رتھ پر سوار ہوکر چاروں ریاستوں میں الیکشن لڑا، اس نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس سے اقتدار چھین لیا اور اس بار اپنے پرانے گڑھ مدھیہ پردیش میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورپارٹی اقتدار مخالف لہر کے اندازوں کو جھٹلاتے ہوئے دوتہائی سے بھی زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیابی حاصل کی

20:03 December 03

گہلوت نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج آنے کے بعد اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گہلوت گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر کلراج مشرا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنر مشرا نے استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا اور گہلوت سے ریاست میں نئی ​​حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔ واضح رہے کہ راجستھان اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سو سے زائد سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

19:14 December 03

وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پہنچے

راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرکے شکریہ ادا کریں گے۔

17:45 December 03

ہم مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں: راہل گاندھی

  • मध्य प्रदेश, छत्तीसगढ़ और राजस्थान का जनादेश हम विनम्रतापूर्वक स्वीकार करते हैं - विचारधारा की लड़ाई जारी रहेगी।

    तेलंगाना के लोगों को मेरा बहुत धन्यवाद - प्रजालु तेलंगाना बनाने का वादा हम ज़रूर पूरा करेंगे।

    सभी कार्यकर्ताओं को उनकी मेहनत और समर्थन के लिए दिल से शुक्रिया।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہم عاجزی کے ساتھ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں۔ لیکن نظریات کی جنگ جاری رہے گی اور میں تلنگانہ کے لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں اور ہم بہتر تلنگانہ بنانے کا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

16:44 December 03

وزیر اعظم نریندر مودی کا مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی عوام کا شکریہ

  • जनता-जनार्दन को नमन!

    मध्य प्रदेश, राजस्थान और छत्तीसगढ़ के चुनाव परिणाम बता रहे हैं कि भारत की जनता का भरोसा सिर्फ और सिर्फ सुशासन और विकास की राजनीति में है, उनका भरोसा @BJP4India में है।

    भाजपा पर अपना स्नेह, विश्वास और आशीर्वाद बरसाने के लिए मैं इन सभी राज्यों के परिवारजनों…

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کے لوگوں کا بھروسہ صرف گڈ گورننس اور ترقی کی سیاست پر ہے، ان کا بھروسہ بی جے پی میں ہے۔ میں ان تمام ریاستوں کے اہل خانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور ہمارے نوجوان ووٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے بی جے پی پر اپنی محبت، بھروسے اور آشیرواد کی بارش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک الگ ٹویٹ میں تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اور لکھا کہ گزشتہ چند سالوں میں ریاست میں ہماری حمایت بڑھ رہی ہے اور یہ رجحان آنے والے وقتوں میں جاری رہے گا۔ تلنگانہ کے ساتھ ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے اور ہم لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میں بی جے پی کے ہر ایک کی محنتی کارکنوں کوششوں کی بھی تعریف کرتا ہوں۔

16:38 December 03

کانگریس امیدوار سچن پائلٹ کامیاب

ریاست راجستھان کے ٹونک اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار سچن پائلٹ 29,475 کے فرق سے جیت گئے۔ انھوں نے کل 1,05,812 ووٹ حاصل ہوئے۔ لیکن کانگریس پارٹی ریاست میں بی جے پی سے پہت زیادہ پیچھے چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ ریاست راجستھان میں کانگریس کا دور ختم ہوگیا ہے۔

16:25 December 03

ہم انڈیا جماعتوں کے ساتھ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں گے: ملکارجن کھڑگے

  • I thank the people of Telangana for the mandate we have received from them.

    I also thank all those who voted for us in Chhattisgarh, Madhya Pradesh and Rajasthan. Our performance in these three states have no doubt been disappointing, but with determination, we reaffirm our…

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ میں کانگریس کی جیت پر ریاست کے لوگوں کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چھتیس گڑھ، ایم پی اور راجستھان میں ہمیں ووٹ دیا۔ کانگریس صدر نے مزید کہا کہ ان تینوں ریاستوں میں ہماری کارکردگی بلاشبہ مایوس کن رہی ہے، لیکن ہم ان تینوں ریاستوں میں اپنے آپ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے کے اپنے مضبوط عزم کا اعلان کرتے ہیں۔ میں اپنے لاکھوں کارکنوں کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ہم عارضی نقصان پر قابو پالیں گے اور انڈیا جماعتوں کے ساتھ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں گے۔

16:20 December 03

تلنگانہ میں کانگریس کے حکومت بنانے کا کریڈیٹ کارکنوں کو جاتا ہے: کانگریس تلنگانہ کے انچارج

  • #WATCH | Hyderabad: Congress Telangana in charge Manikrao Thakare says, "Today Congress is going to form the govt in Telangana...The workers and leaders of Telangana supported and took Congress towards the win..." pic.twitter.com/b0TliYMJfF

    — ANI (@ANI) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس تلنگانہ کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ آج کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ اس میں سب سے بڑا کردار تلنگانہ کے کارکنوں اور قائدین کا ہے جس نے ہماری زبردست حمایت کی اور کانگریس کو جیت کی طرف لے گئے۔ ریاست میں کانگریس اس وقت 64 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

16:10 December 03

بی جے پی کے شیوراج سنگھ چوہان اور کانگریس کے کمل ناتھ نے جیت درج کی

بی جے پی کے شیوراج سنگھ چوہان بُدھنی اسمبلی حلقہ سے ایک لاکھ سے زیادہ مارجن سے جیت درج کی اور کانگریس کے کمل ناتھ نے چھندواڑہ اسمبلی حلقہ سے 30,000 ووٹوں کے مارجن سے جیت درج کی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی بھاری اکثریت سے آگے چل رہی ہے۔

15:53 December 03

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے جیت درج کی

  • हमारे साथ है जनता
    तो किस बात की चिंता

    आप सभी के इस जनादेश के लिए बहुत आभार मेरे भाइयों-बहनों, यह तन समर्पित, यह मन समर्पित और अंतिम क्षण तक आपके लिए मेरा जीवन समर्पित। pic.twitter.com/SsksoncARz

    — Dr Raman Singh (@drramansingh) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

رائے پور: بی جے پی امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے چھتیس گڑھ کی راجنندگاؤں حلقہ سے الیکشن جیت لیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کانگریس امیدوار گریش دیوانگن کو تقریباً 35 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اس سیٹ پر بی جے پی نے اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔ ڈاکٹر رمن سنگھ اس سیٹ سے مسلسل چوتھی بار منتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس سیٹ پر اب تک کے سب سے بڑے فرق سے جیت درج کی ہے۔

15:25 December 03

آج کے نتائج پر غمزدہ نہیں، لیکن یقیناً مایوسی ہوئی ہے: بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر

  • Grateful to the people of Telangana for giving @BRSparty two consecutive terms of Government 🙏

    Not saddened over the result today, but surely disappointed as it was not in expected lines for us. But we will take this in our stride as a learning and will bounce back…

    — KTR (@KTRBRS) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تلنگانہ کے وزیر اور بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر راؤ نے کانگریس پارٹی کو ریاست میں بڑی جیت درج کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کو لگاتار دو مرتبہ حکومت دینے کے لیے تلنگانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں۔ آج کے نتائج پر غمزدہ نہیں، لیکن یقیناً مایوسی ہوئی ہے کیونکہ یہ ہمارے توقعات کے برعکس تھا۔ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔ واضح رہے ریاست تلنگانہ میں اس وقت کانگریس پارٹی 64 سیٹوں پر آگے چل رہی۔

15:13 December 03

اتنی بڑی جیت پی ایم مودی کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے: راجیہ وردھن سنگھ راٹھور

  • #WATCH | #RajasthanElections2023 | BJP MP and candidate from Jhotwara, Rajyavardhan Singh Rathore says, "I thank PM Modi - who is our leader and inspiration - BJP workers, people of Jhotwara and Rajasthan who gave me this opportunity to serve Rajasthan after being elected as an… pic.twitter.com/UWXk0tm8jZ

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور راجستھان کے جھوٹوارہ سے امیدوار، راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ میں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمارے لیڈر ہیں، میں ان بی جے پی کارکنان، جھوٹوارہ اور راجستھان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد راجستھان کی خدمت کرنے کا یہ موقع دیا۔ اس جیت کے لیے پی ایم مودی کی انتھک محنت ہے۔ جس اعتماد کے ساتھ ان کی اسکیمیں ہر گھر تک پہنچتی ہیں، اسی کی وجہ سے بی جے پی اتنی بڑی جیت ریاست میں درج کر رہی ہے۔

14:59 December 03

مدھیہ پردیش میں کبھی بھی انٹی انکمبنسی لہر نہیں تھی: وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

  • #WATCH | Bhopal: "No anti-incumbency wave was there in Madhya Pradesh. There is a pro-incumbency wave in Madhya Pradesh...," says Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chouhan to party workers as the party leads towards a landslide victory in the state pic.twitter.com/LiSjX6ECh4

مدھیہ پردیش میں بی جے پی زبردست جیت کی طرف گامزن ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ یہاں حکومت مخالف کوئی لہر نہیں تھی بلکہ مدھیہ پردیش میں اقتدار کے حامی کی لہر ہے۔ ایم پی میں اس وقت بی جے پی 169 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آرہی ہے۔

14:49 December 03

یہ مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا کی جیت ہے: وسندھرا راجے سندھیا

  • #WATCH | On party's lead in Rajasthan, BJP leader Vasundhara Raje Scindia says, "This victory is of the mantra of 'Sabka saath, sabka vishwas and sabka prayaas' given by PM Modi. It is the victory of the guarantee given by the PM. It is also the victory of the strategy given by… pic.twitter.com/RtkxfgJnQu

راجستھان میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہونے پر بی جے پی لیڈر وسندھرا راجے سندھیا کا کہنا ہے کہ یہ جیت پی ایم مودی کے دیے گئے 'سب کا ساتھ، سب کا وشواس اور سب کا وکاس' کے منتر کی ہے اور یہ جیت پی ایم کی طرف سے دی گئی ضمانت کی جیت ہے۔ امیت شاہ کی دی گئی حکمت عملی اور نڈا جی کی فراہم کردہ قابل قیادت کی جیت ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمارے پارٹی کارکنوں کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندرا راجے جھلراپٹن حلقہ اسمبلی سے 48 ہزار ووٹ سے کامیاب ہوگئی ہیں۔

14:28 December 03

ریونٹ ریڈی کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے کامیاب

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ( ٹی پی سی سی ) کے صدر اے ریونت ریڈی نے کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ریونت ریڈی نے بھارت راشٹرا سمیتی کے موجودہ ایم ایل اے پٹنم نریندر ریڈی کو 32,800 ووٹوں سے شکست دی۔ کانگریس لیڈر کو 2018 میں کوڑنگل میں نریندر ریڈی سے 9,319 سیٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

14:11 December 03

تلنگانہ میں آئندہ حکمت عملی کا تعین ہائی کمان کرے گی: شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کے پیش نظر پارٹی ہائی کمان آگے کی حکمت عملی کا تعین کرے گی۔جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند تارک راما راو سے کیا کہنا چاہتے ہیں تو انہوں نے اس سوال کو ٹال دیا۔ا ن کا کہنا تھا تلنگانہ کے عوام پہلے ہی اپنا جواب دے چکے ہیں۔

13:58 December 03

راجستھان کی سابق وزیراعلی وسندرا راجے کامیاب

راجستھان کی سابق وزیراعلی وسندرا راجے جھلراپٹن حلقہ اسمبلی سے 48 ہزار ووٹ سے کامیاب ہوئی ہے۔ راجستھان میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہورہی ہے۔

13:11 December 03

کانگریس کی گیارنٹی مسترد: شہزاد پونا والا

  • #WATCH | On the election results, BJP leader Shehzad Poonawalla says, "It clearly means that it is Modi's magic and people have accepted Modi's guarantee and rejected the fake guarantee of Congress..." pic.twitter.com/Z1rtDIvD1H

انتخابی نتائج پر بی جے پی رہنما شہزاد پونا والا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس کا صاف مطلب ہے کہ یہ مودی کا جادو ہے اور لوگوں نے مودی کی گارنٹی کو قبول کر لیا ہے اور کانگریس کی جعلی گارنٹی کو مسترد کر دیا ہے‘‘۔

13:02 December 03

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر گاندھی بھون میں جشن

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھاگیا۔پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہوگئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔کانگریس، 2014میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ اس تلگو ریاست میں حکومت بنانے کے موقف میں آگئی ہے۔اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھا جنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قرار دیا۔کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔

  • ڈی جی پی تلنگانہ کی صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر ریاست کے پولیس سربراہ انجنی کمار اور دیگر اعلی عہدیداروں نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انجنی کمار نے ان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔گزشتہ چند دنوں سے ریونت ریڈی کی شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع قیامگاہ پر پولیس کی سیکوریٹی سخت کردی گئی تھی۔آج کی اس ملاقات میں ریونت ریڈی کی سیکوریٹی میں اضافہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

12:48 December 03

تلنگانہ کی عوام نے کے سی آر کو جواب دے دیا: ڈی کے شیوکمار

  • #WATCH | Hyderabad, Telangana: Karnataka Deputy CM DK Shivakumar says, "The people of Telangana have decided that there must be change, there must be change for progress, and development. He (Revanth Reddy) is the PCC president. He is the team leader. Our party will take the… pic.twitter.com/PGQn7W9YUk

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے تلنگانہ میں کانگریس کی سبقت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تلنگانہ کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقی کے لئے تبدیلی آنی چاہیے، وہ (ریونت ریڈی) پی سی سی کے صدر ہیں۔ وہ ٹیم لیڈر ہیں۔ ہماری پارٹی وزیراعلی کا فیصلہ لے گی۔ کانگریس کی جانب سے انتخاب اجتماعی قیادت پر لڑا گیا تھا، میں کے سی آر یا کے ٹی آر پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، تلنگانہ کے عوام نے انہیں جواب دے دیا ہے۔

12:36 December 03

وزیراعظم مودی کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے حق میں شاندار نتیجہ:شیوراج سنگھ چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سولہویں اسمبلی کی تشکیل کے لیے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحان میں پارٹی تاریخی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے ہے۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کے بعد چوہان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا اور اسی وجہ سے یہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن سرکار اور دہلی میں وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت نے جو کام کیا ہے ، ہم نے اسے یہاں نافذ کیا اور یہاں بنی اسکیمیں، لاڈلی لکشمی سے لاڈلی برہمن تک کا شاندار سفر، غریب، کسان، بھانجے- بھانجیوں کے لیے کیے گئے کام نے بھی عوام کے دلوں کو چھو لیا۔

12:32 December 03

حیدرآباد کے چار مینار حلقہ سے مجلس کی کامیابی

حیدرآباد کے پرانے شہر کے سات اسمبلی حلقوں میں سے مجلس چار مینار حلقہ سے کامیاب ہوئی ہے۔ دوسرے حلقوں میں ابھی ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ چارمینار اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار میر ذوالفقار علی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح مجلس کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

12:06 December 03

تلنگانہ میں کانگریس صدر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر جشن

تلنگانہ میں کانگریس کے حق میں تبدیلی کے ساتھ، پارٹی کے پرجوش کارکنان شہرحیدرآباد میں واقع جوبلی ہلز میں صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے اور جشن منایا۔ ان کارکنوں نے آتش بازی کی اور ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔ ریاست میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کا قومی امکان ہے۔

11:55 December 03

کے سی آر گجویل سیٹ پر آگے

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ گجویل اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ایٹالہ راجندر سے827 ووٹوں سے آگے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق مسٹر راؤ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں پیچھے ہیں۔ یہاں تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی 1720 ووٹوں سے آگے ہیں۔

11:31 December 03

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی تین، کانگریس ایک ریاست میں آگے

  • #WATCH | Raipur | As BJP leads in Chhattisgarh, Madhya Pradesh and Rajasthan, party leader and former CM of Chhattisgarh, Raman Singh says, "There is a clear support for the BJP in trends. The anger of people has been reflected in voting. BJP will form the government in all three… pic.twitter.com/9M5avh6RN4

مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تین ریاستوں میں اور ایک ریاست میں کانگریس آگے ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں تلنگانہ میں کانگریس آگے ہے۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 143، راجستھان میں 99 اور چھتیس گڑھ میں 34 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ کانگریس مدھیہ پردیش میں 59، راجستھان میں 77 اور چھتیس گڑھ میں 28 سیٹوں پر آگے ہے۔تلنگانہ میں کانگریس 52 سیٹوں اور بھارت راشٹرا سمیتی 29 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی چھ سیٹوں پر آگے ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ایک سیٹ پر آگے ہے۔

11:11 December 03

تلنگانہ میں کانگریس 53 سیٹوں پر آگے

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اتوار کو ہونے والی ابتدائی گنتی کے بعد اپوزیشن کانگریس پارٹی 53 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے امیدوار 30 سیٹوں پر آگے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 06 سیٹوں پر آگے ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) ایک سیٹ پر آگے ہے۔ ریاست میں کانگریس پارٹی کے سبقت حاصل کرنے پر ریاستی صدر ریونٹ ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کانگریس کارکن جمع ہوگئے ہیں اور مختلف مقامات پر کانگریس کارکنوں میں جشن ماحول دیکھا جارہا ہے۔

11:11 December 03

بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے: شیوراج سنگھ

  • 'भारत माता की जय, जनता जनार्दन की जय'

    आज मध्यप्रदेश विधानसभा चुनाव के नतीजे आ रहे हैं और मुझे विश्वास है कि जनता के आशीर्वाद व आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के कुशल नेतृत्व में भारतीय जनता पार्टी पूर्ण बहुमत के साथ फिर सरकार बनाने जा रही है।

    भाजपा के सभी…

    — Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چوہان نے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے، ''بھارت ماتا کی جئے، جنتا جناردن کی جئے، آج مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آ رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عوام کے آشیرواد اور قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قابل قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ بی جے پی کے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ مسٹر چوہان ضلع سیہور کے بدھنی سے پارٹی کے امیدوار ہیں اور وہ وہاں کے ابتدائی رجحانات میں بھی آگے ہیں۔

10:16 December 03

چھتیس گڑھ: ابتدائی رجحان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ

چھتیس گڑھ: رجحانات میں کئی وزراء پیچھے

چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کئی وزراء پیچھے چل رہے ہیں۔ اب تک بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ابھی تک، رجحانات میں، بھوپیش حکومت کے وزیر تمرادھواج ساہو، وزیر کاواسی لکھما، وزیر رویندر چوبے، وزیر محمد اکبر، وزیر جے سنگھ اگروال، وزیر رودر گرو پیچھے ہیں۔ 90 رکنی اسمبلی میں کانگریس 48 سیٹوں پر اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی 41 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ایک سیٹ پردیگرکو برتری حاصل ہے۔ بی جے پی رائے پور میں چار میں سے تین سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی بستر ڈویژن کی 12 میں سے آٹھ سیٹوں پر آگے ہے۔

چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی تک، رجحانات میں، کانگریس 45 سیٹوں پر اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی 44 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ دیگر ایک سیٹ پر آگے ہیں۔ بی جے پی رائے پور میں چار میں سے تین سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ بستر ڈویژن کی 12 میں سے آٹھ سیٹوں پربی جے پی آگے ہے۔

10:11 December 03

مدھیہ پردیش: ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے تحت آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کانٹے کی ٹکر کے درمیان آگے ہے۔ تاہم، یہ صبح تقریباً 9.30 بجے تک موصول ہونے والے ابتدائی رجحانات ہیں، جن میں اہم کردار پوسٹل ووٹ کے ہیں۔ ان رجحانات کے مطابق بی جے پی 130 سے ​​زیادہ سیٹوں پر آگے ہے اور کانگریس تقریباً 90 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بدھنی سے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اندور سے، وزیر راجندر شکلا ریوا سے اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ چھندواڑہ سے آگے چل رہے ہیں۔

09:53 December 03

راجستھان میں پہلے راؤنڈ میں بی جے پی کو 100 سیٹوں پر اور کانگریس کو 80 سیٹوں پر برتری حاصل

راجستھان اسمبلی انتخابات کی گنتی کے پہلے مرحلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار 100 سے زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں اور کانگریس کے امیدوار تقریباً 80 سیٹوں پر آگے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی اشوک گہلوت جودھ پور کی سردار پورہ سیٹ پر پانچ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے تقریباً پانچ ہزار ووٹوں سے آگے ہیں، وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس اور راجندر سنگھ یادو قریب ترین حریف بی جے پی امیدوار سے آگے چل رہے ہیں جبکہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ بتدائی رجحان میں آگے نہیں بڑھ سکے۔

اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی چھ سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہیں جبکہ کانگریس کے ریاستی صدر گووند دوتاسرا آگے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر راجندر سنگھ راٹھور اور ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن ڈاکٹر ستیش پونیا اپنے قریبی حریف امیدواروں سے نو ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

09:27 December 03

تلنگانہ میں کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کو بنگلورو منتقل کرنے کی تیاری

تلنگانہ میں کانگریس پارٹی نے حیدرآباد کے ایک اسٹار ہوٹل میں بسیں تیار رکھی ہیں تاکہ اپنے اراکین اسمبلی کو ضرورت پڑنے پر بغاوت سے بچانے کے لئے بنگلورو منتقل کیا جاسکے۔ ایک نجی ٹریول آپریٹر کی بسیں تاج کرشنا ہوٹل میں دیکھی گئیں، جہاں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے۔ شیوکمار اور اے آئی سی سی کے دیگر مبصرین ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔ مبصرین گنتی کے رجحان کی نگرانی کر رہے ہیں اور ریاستی پارٹی رہنماؤں کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر منیاپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا کوئی بھی ایم ایل اے انحراف نہیں کرے گا کیونکہ سبھی پارٹی کے وفادار ہیں۔ ڈی کے شیوکمار کابینہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جمعہ کو دیر گئے بنگلورو سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے۔

08:59 December 03

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی کامیابی یقینی

  • #WATCH | Counting of votes | Bhopal: At the Pradesh Congress office, Madhya Pradesh Congress president Kamal Nath says, "I have not seen the trends, I trust the voters of Madhya Pradesh that they will keep their own future secure...Don't count the number of seats. We will… pic.twitter.com/lyFjrnX6St

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے ووٹوں کی گنتی اور ایگزٹ پولز پر کہا کہ "میں نے رجحانات نہیں دیکھے، مجھے مدھیہ پردیش کے ووٹروں پر بھروسہ ہے کہ وہ اپنا مستقبل محفوظ رکھیں گے... سیٹوں کی تعداد نہ گنیں"۰

08:44 December 03

تلنگانہ میں بی آر ایس کو کامیابی کا یقین

تلنگانہ کی 119 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے کل 49 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں، 04 رنگاریڈی ضلع میں اور دیگر ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں ہیں۔ تمام گنتی مراکز ایک مضبوط تین درجاتی حفاظتی نظام سے لیس ہیں، جس میں سینٹرل آرمڈ پولیس کی تقریباً 40 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں بہت یقین ہے کہ ہم تلنگانہ کے عوام کے آشیرواد سے دوبارہ جیتیں گے‘‘۔

08:38 December 03

راجستھان اسمبلی عام انتخابات 2023 کے ووٹوں کی گنتی شروع

راجستھان اسمبلی کے عام انتخابات-2023 کے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ 199 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 33 ضلع ہیڈکوارٹرس کے 36 مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ سب سے پہلے امیدواروں اور مبصرین کے سامنے اسٹرانگ روم کھولا گیا اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع کردی گئی۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے قبل صبح 5 بجے گنتی کارکنوں کو گنتی کی میزیں الاٹ کر دی گئیں۔

پوسٹل بیلٹ کے ذریعے چار لاکھ 66 ہزار 881 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے صبح 8 بجے تک موصول ہونے والے بیلٹ پیپرز کی گنتی شروع ہوئی۔ اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بیلٹ پیپرز کی گنتی 8.30 بجے شروع ہوگی۔ اس الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے 3 کروڑ 92 لاکھ 11 ہزار 399 ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں 2 کروڑ 3 لاکھ 83 ہزار 757 مرد ووٹرز جبکہ 1 کروڑ 88 لاکھ 27 ہزار 294 خواتین ووٹرز کے ووٹ شامل ہیں۔

08:34 December 03

مدھیہ پردیش: سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے تحت نئی حکومت کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ریاست میں سخت سیکورٹی کے درمیان صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی۔ ریاست کے تمام 52 ضلعی ہیڈکوارٹرز میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ صبح سے ہی امیدواروں کی قسمت سے متعلق رجحانات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ سرکاری معلومات کے مطابق، گنتی کے ہر دور کے نتائج ظاہر کیے جائیں گے۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ آدھے گھنٹے کے بعد ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پوسٹل بیلٹس کی گنتی ختم ہونے کے بعد، ہر امیدوار کو موصول ہونے والے پوسٹل ووٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔

08:31 December 03

چھتیس گڑھ کی تمام 90 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع

چھتیس گڑھ کی تمام 90 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہو گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق تمام 33 ضلعی ہیڈکوارٹرز میں صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی، کاؤنٹنگ ہال میں سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع کی گئی، 30 منٹ کے بعد صبح 8.30 بجے، ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی ہر مرحلے میں 14 ٹیبل پر کی جائے گی۔ چھ اسمبلی حلقوں پنڈاریا، کوردھا، سارنگڑھ، بلائی گڑھ، کسڈول اور بھرت پور-سونہت میں 21 ٹیبلوں پر گنتی کی اجازت دی گئی ہے۔

ریاست کے تمام 90 اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 90 ریٹرننگ افسران، 416 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 4596 کاؤنٹنگ اہلکار اور 1698 مائیکرو آبزرور تقرر کیے گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے 90 اسمبلی حلقوں کے لیے 90 کاؤنٹنگ آبزرور کا تقرر کیا ہے۔ گنتی کے مقامات پر تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں ہر سطح پر شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی داخلہ دیا جا رہا ہے۔

08:25 December 03

چار ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز

ملک کی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے۔ چار ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

08:22 December 03

اندازہ اور حقیقی نتائج میں بہت فرق ہوتا ہے۔

  • #WATCH | Bharat Rashtra Samithi (BRS) leader Dasoju Sravan Kumar on Telangana Assembly election results

    "It is an important day not just for the political parties but all of Telangana. There is always a difference between exit polls and exact polls. The mood of Telangana is in… pic.twitter.com/gfXy4QIksp

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بھارت راشٹرا سمیتی لیڈر داسوجو شراون کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ نہ صرف سیاسی پارٹیوں کے لیے بلکہ تلنگانہ کی پوری عوام کے لیے ایک اہم دن ہے۔ ایگزٹ پولس اور قطعی پولس میں ہمیشہ فرق ہوتا ہے۔ تلنگانہ کا موڈ کے سی آر کے حق میں ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ تیسری بار وزیر اعلی منتخب ہونے والے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بی آر ایس کو 70 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

07:40 December 03

تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سکیورٹی

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا جلد ہی آغاز ہوگا۔ دار الحکومت حیدرآباد میں ووٹوں کی گنتی جلد شروع ہونے کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی کے مراکز میں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ پوری ریاست میں ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنتی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

07:33 December 03

دہلی میں کانگریس دفتر کے باہر کارکنوں کا جشن

قومی دار الحکومت دہلی میں کانگریس کارکن اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل کانگریس کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور آتش بازی کی۔ کانگریس پارٹی کا دعوی ہے کہ وہ تلنگانہ، چتھیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کامیابی حاصل کریں گی۔ تلنگانہ میں کانگریس کے صدر ریونٹ ریڈی کی رہائش گاہ پر گذشتہ روز ہی پارٹی کارکن جمع ہوئے تھے۔

07:02 December 03

کانگریس نے انتخابی ریاستوں میں نئے ایم ایل ایز کی میٹنگ کے لیے مبصرین کا کیا تقرر

کانگریس نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگوں کو مربوط کرنے کے لیے مبصرین کو مقرر کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا، مدھوسودن مستری، مکل واسنک اور شکیل احمد خان کو راجستھان کے لیے مبصر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے لیے ادھیر رنجن چودھری، پرتھوی راج چوہان، راجیو شکلا اور چندرکانت ہنڈور، تلنگانہ کے لیے ڈی کے شیوکمار، دیپا داس منشی، ڈاکٹر اجے کمار، کے مرلی دھرن، کے جے جارج اور چھتیس گڑھ کے لیے اجے ماکن، رمیش چنیالا اور پریتم سنگھ کو مبصر بنایا گیا ہے۔

06:48 December 03

مدھیہ پردیش میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں جاری

مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال اور دیگر علاقوں میں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں جاری ہیں۔ جلد ہی ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔

06:22 December 03

ملک کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کے لئے نومبر مہینہ کی مختلف تواریخ میں ووٹنگ ہوئی جب کہ آج یعنی 3 دسمبر کو چار ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے، میزورم میں ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہوگی۔

Last Updated : Dec 3, 2023, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.