ETV Bharat / state

فوجی سے رائفل چھیننے کی کوشش ناکام - سی آر پی ایف

سرینگر شہر کے نوہٹہ علاقے میں مبینہ طور پر ایک ذہنی طور پر معذور شخص نے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل چھینے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔ تاہم مذکورہ شخص کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

فوجی سے رائفل چھیننے کی کوشش ناکام
فوجی سے رائفل چھیننے کی کوشش ناکام
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:09 AM IST

سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے بتایا کہ '21 بٹالین ڈی کمپنی کے دستے نوہٹہ سرینگر کے علاقے میں تعینات تھے۔ تاہم اس دوران ایک نوجوان نے ہیڈ کانسٹیبل سیمندر سنگھ کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم اس نوجوان کو پکڑ لیا گیا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔'

نوجوان کی شناخت 28 سالہ تہرین احمد ڈار ولد شبیر احمد ڈار سرینگر ساکنہ عمر آباد پیرباغ کے طور ہوئی ہے۔ اس واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے اس کے گھر کی تلاشی لی لیکن وہاں قابل اعتراض کوئی چیز نہیں ملی۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ والدین نے سرچ پارٹی کو مطلع کیا کہ ان کا بیٹا تہرین ڈار ذہنی طور کمزور ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد جب نوجوان سے سوال کیا گیا کہ اس نے رائفل چھیننے کی کوشش کیوں کی تو اس نے جواب دیا خدا کا حکم تھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 392، 511 کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 40/2020 درج کیا ہے جبکہ پولیس گرفتار نوجوان کے پس منظر کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.