ETV Bharat / state

Road Accident In Srinagar سرینگر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک - سڑک حادثات کی اہم وجوہات

سرینگر کے بلواڈ روڈ پر جمعرات کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ متوفی کی شناخت معظم احمد بٹ ساکن گلاب باغ سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔

youth-killed-another-injured-in-road-accident-in-srinagar-boulevard
سرینگر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 5:16 PM IST

سرینگر: سرینگر کے بلوارڈ روڈ پر جمعرات کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے بلوارڈ روڈ پر ایس کے آئی سی سی کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔اگرچہ دونوں زخمیوں کو آس پاس موجود لوگوں نے علاج و معالجے کے لئے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ متوفی کی شناخت معظم احمد بٹ ساکن گلاب باغ سرینگر جبکہ زخمی کی شناخت مشکور احمد بٹ ساکن گلاب باغ سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا، وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Accident In Tral نودل ترال میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہلاک گیارہ زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ وہیں ان حادثات میں ہزاروں افراد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.