ETV Bharat / state

مہاجر پرندوں کے شکار کو روکنے کے لیے پولیس کی مدد

جموں و کشمیر محکمہ وائلڈ لائف نے وادی کشمیر کے آبی پناہ گاہوں میں مہاجر پرندوں کے شکار اور ان کی خرید و فروخت پر روک لگانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس سے رجوع کیا ہے اور اس معاملے میں ان سے مدد طلب کر لی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:56 PM IST

کشمیر میں موسم سرما شروع ہوتے ہی جہاں ہر سال لاکھوں تعداد میں مہمان پرندے وارد کشمیر ہوکر یہاں کی آبی پناگاہوں کی رونق دوبالا کرتے ہیں وہیں آئے روز ان پرندوں کا شکار بھی کیا جاتا ہے اور محض چند پیسوں کی عوض ان کا شکار کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف وارڈن کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کہ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس اور مقامی پولیس سے کشمیر کے آبی خطوں میں نقل مکانی کرنے والے پروندوں کے غیر قانونی شکار اور فروخت کو روکنے کے لئے پولیس کی مدد طلب کی ہے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے حق میں ووٹ دیں: فاروق عبداللہ

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کوئی بھی شخص جو پروندوں کی تلاش، غیر قانونی شکار،گرفت یا فروخت کرے گا اس پر ایک برس کی قید کی سزا دی جائے گی۔ جبکہ دس ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.