ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج، پہلگام سرد ترین جگہ - وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں ہلکی برف باری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 29 جنوری تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔Weather in Kashmir

کشمیر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج،

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 1:29 PM IST

وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں ہلکی برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔Weather in Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 29 جنوری تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔Weather Forecast in Jammu and Kashmir

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 30 جنوری کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔MET IN JK

ادھر گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جہاں دوران شب کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف و باراں ہوئی،سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب اتنا ہی ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Srinagar

سرینگر میں 18 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in Gulmarg

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں دوران شب 0.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں، گلمرگ سرد ترین مقام

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو موسم صبح سے ہی خشک رہا اور آفتاب بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے میں کامیاب ہوا۔

سرینگر میں لوگوں کو پارکوں، صحنوں اور دکان تھڑوں پر ہلکی سے دھوپ لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔weather in Kashmir

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے آخری دن چل رہے ہیں اور 31 جنوری کو اس کا دور حکومت اختتام پذیر ہوگا۔Chillai Kalan In kashmir

اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا اس کے دور حکومت کے دوران گرچہ بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔ Minimum temp settles below freezing point in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.