کووڈ 19 وبا نے جہاں دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کے لوگوں کو پریشان اور گھروں میں ہی محدود کردیا ہے۔
اس وبا کے پھیلاو سے متاثرین کی جانچ اور ان مریضوں کو مشورہ دینے کے لئے سرینگر میں انتظامیہ نے کووڈ کنٹرول روم قایم کیا ہے جہاں طبی ماہرین اور دیگر عملہ گزشتہ پانچ ماہ سے انتھک کام پر لگے ہے۔
سرینگر کے پرانی اسمبلی کمپلکس میں یہ کنٹرول روم قایم کیا گیا ہے جس میں 60 کے قریب طبی اور غیر طبی عملہ کام کرہا ہے۔
وادی کشمیر میں کووڈ 19 پازیٹو کیسز کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ان کیسز کے رابطے میں آنے والے افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ ان پازیٹو کیسز کی نشاندہی کرنا، نئے مشتبہ افراد کی سیمپلنگ کرنا اور کیسز کے حساب سے علاقوں کی نشاندہی کرنا اور دیگر عمل آوری مکمل طور اسی کنٹرول روم سے طے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا
واضح رہے جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں اور پانچ سو سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔