ETV Bharat / state

Waheed Para's passport impounded وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

وحید الرحمان پرہ کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت کاروائی کی گئی ہے، جس میں ملک کے وقار، یکجہتی اور سکیورٹی کے مفاد کے لیے پاسپورٹ ضبط کیا جاتا ہے۔

waheed ul rehman-paras-passport-impounded under passport act 1967
وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 10:28 PM IST

سرینگر:پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ کا پاسپورٹ کشمیر کے ریجینل پاسپورٹ افسر نے ضبط کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اب بیرون ممالک سفر نہیں کر پائیں گے۔ریجینل پاسپورٹ آفسر کشمیر دیوندر سنگھ نے وحید الرحمان پرہ کو اس ضمن میں نوٹس ارسال کی تھی کہ وہ اپنا پاسپورٹ سرینگر پاسپورٹ دفتر میں جمع کرے۔
وحید الرحمان پرہ کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت یہ کاروائی کی گئی ہے، جس میں ملک کے وقار، یکجہتی اور سکیورٹی کے مفاد کے لیے پاسپورٹ ضبط کیا جاتا ہے۔
وحید الرحمان پرہ کے ایک قریبی ساتھی نے ای ٹی وی بھارت کو اس جانکاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز پاسپورٹ افسر کی جانب سے یہ نوٹس بھیجی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحید پرہ کو امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں ایک فیلوشپ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن اب ان کا وہاں جانا ناممکن ہوگیا۔
یاد رہے کہ وحید الرحمان پرہ کے خلاف پاسپورٹ افسر نے یہ کاروائی اس پس منظر میں کی، کیونکہ ان کے خلاف این آئی اے اور جموں کشمیر پولیس کے سی آئی کے کی جانب عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزامات ہے۔ ان الزامات پر وہ تقربیاً ایک برس تک جیل میں رہے اور ضمانت پر رہا ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:

وحید پرہ پی ڈی پی کے سرکردہ لیڈران میں ہیں جو بی جے پی پی ڈی پی مخلوط سرکار میں کافی اثرو رسوخ والے لیڈروں میں شمار ہوتے تھے۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وحید پرہ کو آٹھ ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں ان کو این آئی اے اور سی آئی کے نے عسکریت پسندی کی حمایت کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا تھا اور ایک برس تک وہ جیل میں رہے۔قابل ذکر ہے کہ وحیدالرحمان پرہ دسمبر سنہ 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات میں ضلع پلوامہ اے کے ڈی ڈی ممبر منتخب ہوئے تھے لیکن انہیں آج تک حلف نہیں دلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.