ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Mir Syed Hamadani: حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کا عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا - LATEST NEWS URS SRINAGAR

مبلغ اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کے 657 ویں عرس مبارک کے سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلیٰ میں عقیدت مندوں نے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے ختمات المعظمات، درود اذکار، نعت و منقبت اور اوراد خوانی کی خاص مجالس میں شرکت کی۔ Urs of Hazrat Mir Syed Hamadani

urs-of-hazarat-mir-syed-hamadani-celebrated-in-kashmir
حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کا عرس پاک عقیدت واحترام سے منایا گیا
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:36 PM IST

سرینگر: وادی بھر میں آج عالم اسلام کے سرکردہ مصلح، داعی اور اہل کشمیر کے سب سے بڑے محسن امیر کبیر حضرت میر سید علی ہمدانی ؒکا 657 واں عرس پاک نہایت ہی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس مناسبت سے سب سے بڑی تقریب سرینگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی خانقاہ معلیٰ میں منعقد ہوئی، جہاں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے ختمات المعظمات، درود اذکار، نعت و منقبت اور اوراد خوانی کی خاص مجالس میں شرکت کی۔ Urs of Hazrat Mir Syed Hamadani

حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کا عرس پاک عقیدت واحترام سے منایا گیا

اس موقع پر جمعیت ہمدانی کے سربراہ مولانا ریاض ہمدانی نے حضرت میر سید ہمدانیؒ کی زندگی، تعلیمات اور دین اسلام کے تئیں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ خانقاہ معالی میں نماز فجر اور ظہر کے بعد امیر کبیر حضرت میر سید علی ہمدانی کے تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔

برصغیر کے بزرگان دین کے درخشندہ آفتاب حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ نے پوری زندگی اللہ کی وحدانیت، کلمہ الحق،اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وقف کی اور وادی کشمیر میں دین اسلام کی مشعل روشن کی، جس کے لیے پوری کشمیری قوم روز آخر تک امیر کبیرؒ کی مرہون منت رہیں گے۔

امیر کبیرؒ نے ختلان ایران سے کشمیر کا غیر معمولی پرُ مشقت اور جدوجہد کے بعد سفر کر کے اہل کشمیر کو دین حق کی طرف عملا دعوت دی۔ انہوں نہ صرف ہمیں علم و عرفان اور راحق کی دولت سے مالا مال کیا بلکہ ان کے طفیل یہاں صنعت وحرفت،فنکاری اور دستکاری کے بے شمار دروازے کھل گئے اور معاشی میدان میں بھی ایک خوشگوار انقلاب برپا ہوگیا۔ شاہ ہمدانؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں جہاں خانقاہ معالی سرینگر میں رات بھر شب خوانی کی مجالس آراستہ کی گئی وہیں وادی کی دیگر خانقاہوں، زیارت گاہیوں اور چھوٹی بڑی مساجد میں بھی خصوصی تقریبات اور شب خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ادھر خانقاہ فیض پناہ ترال میں بھی عرس پاک کے موقعے پر شب خوانی کی تقریب میں کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور وہاں بھی نماز نماز ظہر کے بعد تبرکات کی نشاہدی کی گئی۔ حضرت شاہ ہمدان( رح) کے عرس کی مناسبت سے اسی طرح کی روح پرور مجالس کا اہتمام ڈورو شاہ آباد،سوپور، سید ہمدان مٹن،پلوامہ، وچی شوپیاں،کھاگ بڈگام اور پانپور میں بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.