مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیوے نتن گڈکری 10 اور 11 اپریل کو کشمیر کے دورے ہر آرہے ہیں،اس دوران وہ جموں سرینگر شاہراہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ نتن گڈکری سرینگر اور لیہ کو جوڑنے والے زوجیلا ٹنل کی تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ زوجیلا ٹنل پر گذشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے اور سرکار کے مطابق یہ ٹنل سنہ 2026 میں مکمل ہوگی۔یہ اہم ٹنل لیہ کو سرینگر کے ساتھ جوڑے گی اور اس شاہراہ پر ہر موسم میں ٹریفک چلنے کی اجازت ہوگی۔ زوجیلا موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے چھ ماہ تک بند رہتی ہے جس سے لداخ یونین ٹریٹری کا رابطہ کشمیر سے منقطع ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ چین کی جانب سے لداخ سرحد پر دو برس قبل وادی گلوان پر کشیدگی بڑھنے کے سبب زوجیلا ٹنل کی تعمیر کو اہم ترجیح دی گئی ہے اور اس پر جاری کام میں کافی تیزی لائی گئی ہے۔ تنن گڈکری سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کئے جارہے فلائی اور اور سرنگوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس اہم شاہراہ پر ضلع رامبن کے 60 کلومیٹر راستے پر سرما میں موسم کی خرابی سے شاہراہ بند کیا جاتا ہے جس سے آمدورفت متاثر ہوتی ہے ۔تاہم اس 60 کلومیٹر شاہراہ پر نیشنل ہاوئے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلئی اور، ٹنلز اور ویا ڈکٹ تعمیر کئے جارہے جو پرانی شاہراہ کا متبادل ہوگا۔
نیشنل ہائوے اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق یہ تمام پروجکٹ سنہ 2025 کے اواخر تک مکمل ہوں گے جس کے بعد جموں سرینگر شاہراہ پورا سال ٹریکف چلے گا اور موسم کی خرابی کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔مرکزی وزیر نتن گڈکری ان پروجکٹ کا جائزہ لیں گے اور جو پروجکٹ مکمل ہوئے ہیں انکا افتتاح کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ نتن گڈکری نے حالیہ دنوں بجٹ سے کشمیر میں ضلع بارہمولہ، سرینگر اوڑی ہاوئی ئے کی تعمیر کے لیے تقریباً دو ہزار کروڑ روپئے واگزار کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے سوپیا بائی پاس کی تعمیر کے لئے تین سو سے زائد کروڈ روپئے واگزار کئے ہیں۔ یہ بائی پاس سرینگر جموں ہاوئے سے ضلع اننتناگ کے بجبہاڑہ علاقے ملنے نکل کر کولگام اور شوپیاں کو جوڑنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
Nitin Gadkari to visit Kashmir مرکزی وزیر نتن گڈکری اگلے ہفتے کشمیر کا دورہ کریں گے - جموں و کشمیر خبر
مرکزی وزیر نتن گڈکری اگلے ہفتہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ تنن گڈکری سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کیے جارہے فلائی اور اور سرنگوں کا جائزہ لیں گے۔