ETV Bharat / state

Polo View Market Revamped : پولو ویو مارکیٹ کی نئی ہیئت لوگوں کے لیے پُر کشش

author img

By

Published : May 10, 2023, 6:53 PM IST

سمارٹ سٹی پروجیٹ کے تحت جہاں پولو ویو مارکیٹ کو پر کشش بنایا گیا ہے وہیں مقامی دکانداروں نے انتظامیہ سے گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولیات اور سیاحتی مقامات پر اس مارکیٹ کا تعارف کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولو ویو مارکیٹ کی نئی ہیئت لوگوں کے لیے پُر کشش

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر کے معروف ’’پولو ویو‘‘ مارکیٹ کی ہیئت تبدیل کی ہے جس سے آج کل یہ مارکٹ لوگوں کی لئے کشش کا باعث بنا ہوا ہے۔ انتظامیہ نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت پولو ویو کے پرانے نقشے کو بدل کر اس میں جدیدیت لائی ہے۔ پولو ویو سے دو سڑکیں گزر رہی تھی جو سرینگر کے مولانا آزاد روڈ کو ریذیڈنسی روڈ کے ساتھ جوڑتی تھی۔ تاہم اب تجدید نو کے بعد مارکٹ سے سڑکوں کو ہی غائب کیا گیا ہے۔ ان سڑکوں کی جگہ اب پیدل راستہ بنایا گیا ہے اور اب اس مارکیٹ کے بیچ کوئی بھی گاڑی نہیں گزر سکتی۔

اس مارکیٹ کو اس لیے بھی شہرت ملی ہے کیونکہ اس میں چنار کے درختوں کی ایک قطار ہے جس سے اس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے۔ تجدید نو میں انتظامیہ نے ان چنار کے درختوں کو مزید خوبصورت بنایا ہے۔ اس مارکیٹ کی تجدید نو گزشتہ ایک برس سے جاری تھی جس سے دوکان داروں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا تھا۔ تاہم اب یہ دکاندار امید کر رہے ہیں کہ اس مارکٹ میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاح بھی خریداری کے لئے آئیں گے۔

پولو ویو میں کام کرنے والے ایک دکاندار سمیع اللہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سے پولو ویو کا حسن دوبالہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس مارکیٹ کے لئے مخصوص کار پارکنگ دستیاب رکھنی چاہئے تاکہ خریدار اپنی گاڑیوں کو وہاں پارک کیا جا سکے۔ پرویز احمد نامی ایک اور دکاندار نے کہا ’’انتظامیہ کو جلد اب اس مارکیٹ کا افتتاح کرنا چاہئے اور کار پارکنگ بھی دستیاب کرانی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں: G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی سمٹ سے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد پرامید

انہوں نے کہا کہ ’’اس مارکیٹ کا اب سیاحتی مقامات پر بھی تعارف کرانا چاہئے تاکہ سیاح یہاں خریداری کے لیے آئیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ سرینگر شہر کو گزشتہ ایک برس سے سمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جگہ جگہ سڑکوں کی کھدائی، فٹ پاتھس کی تعمیر کے سبب تجارتی شہر میں تجارت کافی متاثر ہوئی ہے۔ جی ٹونٹی کی میزبانی کے پیش نظر بھی اس شہر کو جاذب نظر بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.