ETV Bharat / state

Tulip Garden In Kashmir باغ گُل لالہ میں سیاح امسال ٹیولیپ کے چار نئے اقسام دیکھ سکیں گے، ڈاکٹر انعام الرحمان - انٹرویو ٹیولیپ گارڈن انچارج

تقریباً 6 سو کنال اراضی پر محیط باغ گُل لالہ میں 15 لاکھ سے زائد خوبصورت ٹیولپ پودوں کو لگایا گیا،جن کو سوئٹزرلینڈ ،ہالینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔ باغبان اس وقت ٹیولپ گارڈن میں سنیچائی، کھدائی اور دیگر کاموں میں کافی مشغول نظر آ رہے ہیں۔

tulip-garden-in-kashmir-15-lakh-tulips-to-bloom-this-season-preparation-in-full-swing
باغ گُل لالہ میں سیاح امسال ٹیولیپ کے چار نئے اقسام دیکھ سکیں گے، ڈاکٹر انعام الرحمان
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 4:28 PM IST

Updated : Mar 4, 2023, 5:15 PM IST

باغ گُل لالہ میں سیاح امسال ٹیولیپ کے چار نئے اقسام دیکھ سکیں گے، ڈاکٹر انعام الرحمان

سرینگر: شہر آفاق جھیل ڈل اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گُل لالہ کو سیاحوں کے لیے سجانے سنوارنے کی خاطر کام شدومد سے جاری ہے۔ باغبان اس وقت ٹیولپ پودوں کی سنیچائی، کھدائی اور دیگر کاموں میں کافی مشغول نظر آ رہے ہیں۔ تقریباً 6سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گُل لالہ میں 15 لاکھ سے زائد خوبصورت ٹیولپ پودوں کو لگایا گیا،جن کو سوئٹزرلینڈ ،ہالینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔ درآمد کیے گئے ان ٹولیپ پودوں کو لگانے کا کام موسم سرما کے سخت ترین ٹھنڈ کے مہینوں نومبر دسمبر میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں باغ میں ٹیولپ کے رنگ برنگے پھول نظر آنے لگتے ہیں۔

ٹیولپ باغ کو سیاحوں کے لیے کھولے جانے سے قبل کس طرح کی تیاریاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ کیا کچھ نیا امسال باغ گُل لالہ میں دیکھنے کو ملے گا اور کتنے نئے ٹیولپ اقسام اس مرتبہ باغ میں لگائے جانے ہیں ۔اس سب پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بات کی ٹیولپ گارڈن کے انچارج آفیسر ڈاکٹر انعام الرحمان سے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے امسال ہالینڈ سے گُل لالہ کے چار نئی اقسام درآمد کی ہیں،جن میں کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم کے نام قابل ذکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور باغ میں موجود درخت سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر انعام الرحمان نے کہا کہ اندا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن میں 300 سے زیادہ باغبان اس وقت انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ اس کے باضابطہ افتتاح سے قبل اسے آنے والے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا اور درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا تو ٹیولپ کے بلب جلد کھلیں گے،تاہم آفیسر موصوف نے واضح کیا کہ باغ کو کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ سرکار ہی لے سکتی ہے۔ ایسے میں مارچ کے آخری ہفتے میں باغ گل لالہ کے کھل جانے سے سیاحتی سیزن کم از کم ایک مہنے پہلے ہی شروع ہوگا ۔ٹیولپ فیسٹول کے دوران مقامی اور بیرون سیاحوں کی دل جوئی کے لئے موسیقی اور دیگر کلچرل پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ،جس کے لئے محکمہ پھول بانی نے سیاحتی محکمے کے اشتراک سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔

مزید پڑھیں: Tulip Garden Srinagar امسال ٹیولپ گارڈن میں چار نئے ٹلپ وائریٹیز کا اضافہ ہوگا،محکمہ فلوریکلچر

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ باغ کم از کم ایک ماہ کے لئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لئے کھلا رہتا ہے۔گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ گزشتہ برس کی طرح ہی امسال بھی مقامی ،ملکی اور غیر ملکی سیاح باغ گل لالہ کی سیر کریں گے اور یہاں کے پُرکیف نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے اور توقع ہے کہ رواں برس بھی ریکارڈ تعداد میں سیاح ٹیولپ گارڈن کی سیر پر آئے گے۔

Last Updated : Mar 4, 2023, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.