ETV Bharat / state

Independence day 2023 سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا - نو ڈیزائن شدہ کلاک ٹاور سرینگر

سی آر پی ایف سرینگر کے انسپکٹر جنرل اجے کمار یادو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سرینگر میں کئی مقامات پر خصوصی ناکے لگا دئے گئے ہیں۔

tricolour-hoisted-atop-of-renovated-ghanta-ghar-in-srinagar
سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 10:10 PM IST

سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کے پیش نظر تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ”ہمارے لالچوک سرینگر میں نئے گھنٹہ گھر کے ٹاپ پر قومی پرچم لہرا رہا ہے۔ہمارے ایس سی ایل اور ایس ایم سی ٹیموں کا زبردست کام۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نو ڈیزائن شدہ کلاک ٹاور اور اس کے نئے کلاک خوشحالی،ترقی اور خوشی کی علامت بن جائیں۔

بتادیں کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تاریخی گھنٹہ گھر کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ نے شہر سرینگر کو جاذب نظر بنانے کی خاطر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد پروجیکٹ ہاتھ میں لئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: I Day 2023 In Kashmir کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، آئی جی سی آر پی ایف

وہیں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سرینگر کے انسپکٹر جنرل اجے کمار یادو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات کو امن و آشتی سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کئی مقامات پر خصوصی ناکے لگا دئے گئے ہیں۔یادو نے کہا کہ سی آر پی ایف کا ہمیشہ سے ایک اہم رول رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔ ہم نے ہمیشہ سول انتظامیہ اور پولیس کو مدد فراہم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فورسز کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.