ETV Bharat / state

CCTV in Srinagar City: سرینگر انتظامیہ کے حکم سے تاجر پریشان

سرینگر انتظامیہ نے تاجروں کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں حالیہ واقعات کے بڑھنے سے دکانوں میں سی سی ٹی وی نصب کریں۔ انتظامیہ کے اس حکم نامہ سے مقامی دکاندار پریشان ہے، ان کا کہنا ہے کہ دو سال کے بعد بازار میں رونق لوٹ رہی ہے، مہنگائی اور بجلی مہنگی ہوئی ہے تو ایسے میں کیمرہ نصب کرنا مشکل ہو رہا ہے۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سی سی ٹی وی لگائے ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے Srinagar administration orders traders to install CCTV۔

Traders upset over Srinagar administration's order

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 5:03 PM IST

گزشتہ روز سرینگر انتظامیہ نے شہر کے تاجروں اور صنعتی ایسوسی ایشن کو اپنے دکانوں میں سرویلینس کیمرے 15 روز کے اندر نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جہاں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملک دشمن اور تخریبی عناصر کی طرف سے جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر جان و مال کی حفاظت کے لیے مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں Srinagar administration orders traders to install CCTV۔

ویڈیو دیکھیے۔

حکم کے مطابق، کیمروں کو اس طرح سے نصب کیا جانا چاہیے کہ وہ دکانوں کے داخلی اور خارجی راستوں 40 میٹر تک ریکارڈ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں کمروں کی اسپشیفکیشن بھی دی گئی ہے۔ یہ کاروباری مالکان کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ جب بھی مطالبہ کیا جائے تو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کریں اور سی سی ٹی وی سسٹم میں کسی بھی مشکوک حرکت یا سرگرمی کو دیکھنے کی صورت میں اپنے قریبی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کو مطلع کرے۔

جہاں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جرائم میں کمی آئی گی اور جان و مال کی حفاظت ہوگی وہاں تاجروں کا کہنا تھا کہ اس مہنگی کے دور میں یہ اُن پر ظلم ہے۔
تاجر اعجاز کا کہنا تھا کہ "سی سی ٹی وی کیمرے اس وقت سب کی ضرورت ہے۔ اب اگر انتظامیہ کیمرہ دوکان کے باہر لگانے کو کہہ رہے ہیں تو یہ دیکھنا ہے کہ وہ کیسے چلے گا؟ رات کو بجلی بند رکھنی پڑتی ہے۔"

مزید پڑھیں:

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "رات بر بجلی چالو رکھنے سے آگ بھی لگ سکتی ہے۔ اگر وہ زمیداری لیتے ہیں تو ہمیں باہر لگانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔" وہیں تاجر ہلال احمر کا کہنا تھا کہ "اگر انتظامیہ ہم کو کیمرے فراہم کرتی ہے تو ہمیں لگانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔" اُن کا مزید کہنا کہ "برسوں سے ہم کوئی منافع نہیں کما پائے ہیں۔ بڑی مُشکِل سے دو وقت کی روٹی کا بندوں بست کرتے ہیں۔ ایسے میں ہم کیسے یہ خرچا برداشت کرے؟

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.