ETV Bharat / state

High Tech Operative Workshop Cum Conference کشمیر میں یکم جون سے ہائی ٹیک آپریٹو ورکشاپ کم کانفرنس - روبوٹیک سرجری

کشمیر میں تین روزہ ہائی ٹیک آپریٹو ورکشاپ کم کانفرنس یکم جون سے شروع ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 31, 2023, 2:27 PM IST

کشمیر میں ہائی ٹیک آپریٹو ورکشاپ کم کانفرنس

سرینگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں یکم جون سے 3 جون تک ایک ہائی ٹیک آپریٹو ورکشاپ کم کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا جب چینئی سے جی ایم سی کے آڈیٹوریم تک براہ راست روبوٹیک سرجرریز کا ریلے ہوگا۔ ڈپارٹمنٹ آف جنرل منیمل ایکسس سرجریز اینڈ یورولوجیکل سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے اس کانفرنس کم ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 3 سو سے زاہد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد جی ایم سی سرینگر کے شعبہ سرجری میں کیے گئے یورولوجیکل کام کے اعلی معیار کو پیش کرنے کے علاوہ جدید ترین منیمل ایکسس سرجریز کے مختلف طریقہ کار کو اجاگر کرنا ہے۔

تین دن تک جاری رہنے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس میں یکم اور 2 جون کو راست آپریٹو ورکشاپ ہوگا جب کہ 3 جون کو مہمانوں کے لیے لیکچرز، آڈیو اور ویڈیو پریزنٹیشن کے علاوہ پینل مباحثہ بھی ہوگا۔ جی ایم سی سرینگر کے سرجریز کے سربراہ ڈاکٹر اقبال سلیم میر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے کانفرنس کم ورکشاپ سے متعلق کہا کہ کانفرنس کا مقصد نہ صرف ڈاکٹروں بلکہ عام لوگوں کو بھی طب کے میدان میں ہو رہی نئی پیش رفت اور نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنا کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران جی ایم ایم سی سرینگر کے آپریشن تھیٹر سے مختلف قسم کی سرجریز کرنے کا عمل راست دکھایا جائے گا۔ جب کہ چنئی سے کی جانی والی روبوٹیک سرجری کے طریقہ کار کو بھی راست طور جی ایم سی سرینگر کے آڈیٹوریم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے دو دنوں کے دوران روبوٹیک سرجریز کے ساتھ ساتھ جدید تیکنیک سے کی جانی والی سرجریز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Scholar Suvaid Yaseen Awarded: کشمیر اسکالر 'جوکووسکی' اعزاز سے سرفراز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.