ETV Bharat / state

Eid ul Fitr 2023 درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی - عید الفطر 2023

عید کا تہوار مسلم برادری کے لئے اہم تہوار ہے۔ ماہ صیام کے آخری دن جب ماہ شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو یکم شوال المکرم کو عید منائی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔عید کو مٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

thousands-offer-eid-prayers-at-dargah-hazratbal
درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 4:22 PM IST

Updated : Apr 22, 2023, 5:25 PM IST

درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

سرینگر: جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑی اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ عید الفطر کے سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑی اجتماع شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلمائے کرام نے عید الفطر کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

جبکہ زیارت حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی (رح) واقع کوہ ماران سرینگر اور خانقاہ معلیٰ میں بھی فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کرنے کے بعد وادی کے امن و آشتی کے لئے دعا کی۔زیارت شریف نقشبند صاحب (رح) خواجہ بازار نوہٹہ میں بھی عید الفطر کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید میں شرکت کی۔آثار شریف شہری کلاشپورہ، جناب صاحب صورہ اور سری نگر کے مضافاتی علاقوں میں بھی نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض دیہی و دور دراز علاقوں میں بھی نماز فجر کے بعد نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Eid Significance عید آپسی بھائی چارے کا تہوار ہے، جانیے اس کی اہمیت اور تاریخ

Last Updated : Apr 22, 2023, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.