ETV Bharat / state

Independence Day 2023 at Clock Tower یوم آزادی کے موقع پر تاریخی کلاک ٹاور سب کی توجہ کا مرکز

جموں وکشمیر میں 77ویں یوم آزادی کا جشن اور تقریبات بڑی دھوم دھام سے منائی گئیں۔ یوم آزادی کے اس موقع پر تاریخی کلاک ٹاور سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جہاں سیاحوں نے حب الوطنی کے نغموں کی دھن کے بیچ قومی جھنڈا قومی پرچم لہرانے کے پروگرام میں شرکت کی۔

یوم آزادی کے موقع پر تاریخی کلاک ٹاور سب کی توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Aug 15, 2023, 5:25 PM IST

یوم آزادی کے موقع پر تاریخی کلاک ٹاور سب کی توجہ کا مرکز

سرینگر: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں 77ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔ ایسے میں یو ٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ وہیں سرینگر کے تاریخی مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے سے منائی گئیں۔ ایسے میں جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کا تاریخی گھنٹہ گھر آج سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ تاریخی گھنٹہ گھر پر حب الوطنی کے نغموں کی دھن کے بیچ قومی جھنڈا قومی پرچم لہرایا گیا اور موسیقی کی دھنوں کے ساتھ سیاحوں کی خاصی تعداد کو تھرکتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

15 اگست کی صبح سے ہی گھنٹہ گھر کے قریب سیاحوں کا خاصہ رش دیکھنے کو ملا۔ اکثر سیاح گھنٹہ گھر پر انفرادی اور اجتماعی سطح پر قومی پرچم لہراتے تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھے گئے۔ تاکہ کشمیر میں گزارے لمحات کر یادگار بنایا جاسکے۔ ان سیاحوں میں ایسے کئی سیاح بھی تھے جو کہ پہلی بار کشمیر کی سیر پر آئے تھے اور ان کا یہ دورہ کافی یاد گار رہا کیونکہ انہیں یوم آزادی کا یہ لمحہ پہلی بار کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں منانے کا موقع ملا۔

یوم آزادی کی تقریب منانے کی غرض سے کئی سیاح خاص طور کشمیر آئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعی کشمیر بدلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جہاں سرینگر کو خوبصورت بنایا گیا ہے وہیں یہاں کی امن و امان کی فضا کو بھی قائم کیا گیا۔ جس کے نتیجے پر ہر کوئی بنا کسی خوف وخطر یا ڈر کے گھوم پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جتنا خوبصورت ہے اتنے ہی یہاں کے لوگ ہیں۔ جب کہ وادی کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مانی جاتی ہے اور آج از خود مشاہدہ کرکے یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ واقعی کشمیری دل کے سچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں بھی 77ویں یوم آزادی کے تعلق سے سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جہاں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرا ہے۔ اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
ادھر سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایل جی کے مشیر نے قومی جھنڈا لہرا اور پریڈ کی سلامی لی۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات کے علاوہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، اہم تنصیبات، اور تاریخی مقامات پر بھی قومی جھنڈا لہرایا گیا۔ ادھر جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.