ETV Bharat / state

وادی کے دس مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط: ترجمان

اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے جمعے کے روز ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر کے سرینگر ، پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں دس مقامات پر چھاپے مار کارروائی انجام دی ہے۔Terror funding case

Etv Bharatterror-funding-case-sia-raid-in-eight-locations-in-kashmir
وادی کے دس مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط: ترجمان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:16 PM IST

سرینگر: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح وادی کشمیر کے سرینگر ، پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں دس مقامات پر چھاپے مارے، جس دوران قابل اعتراض مواد ، الیکٹرانک گزیٹ اور اہم کاغذات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے جمعے کے روز اننت ناگ میں ایک، پلوامہ میں سات اور سرینگر میں دو مقامات پر چھاپے مارے ۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 8/2023کی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے جمعے کی اعلیٰ الصبح مشتبہ مقامات پر چھاپے ڈالے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیرر فنڈنگ کا وہ معاملہ ہے جس میں 85 کروڑ روپیہ کی رقم خفیہ چینلز کے ذریعے اکٹھی کی گئی اور شبہ ہے کہ اس رقم کو کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی خاطر استعمال میں لایا گیا ہو۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز دوسری راؤنڈ کے تحت ایس آئی اے نے چھاپے مارے جس دران قابل اعتراض مواد، الیکٹرانک گزیٹ، موبائیل فون، لیپ ٹائپ ، موبائیل سمیں ، کئی پاسپورٹ، چکیں ، پاس بک ،کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈوں کے علاوہ دوسری قابل اعتراض اشیاء بھی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔

مزید پڑھیں:

ایس آئی اے نے ابتدائی راونڈ میں بدھ کے روز نئی دہلی اور جموں وکشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کی۔اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے ایک دفعہ پھر اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.