ETV Bharat / state

سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ - محکمہ آر اینڈ بی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کو انتظامیہ سمارٹ سٹی بنانے کی تگ و دو میں ہے وہیں شہر کے متعدد علاقوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب لوگ احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔

سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ
سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 8:50 PM IST

سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ کی ایک بستی، جو سیول سیکریٹریٹ اور لالچوک سے محض دس کلومیٹر کی دوری پر ہے، کے باشندے سڑک کی خستہ حالی کے باعث بے حد پریشان ہیں۔

سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ

یہ علاقہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دائرہ انتظام میں ہے تاہم کارپوریشن نے علاقے کو سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے علاقے میں سڑکوں کی میکڈمازیشن کا کام شروع کیا تاہم انکے مطابق صرف انکی بستی کو فراموش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث انکا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں میں جمع پانی راہگیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

لاوے پورہ کے باشندوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ جلد از جلد بستی کی خستہ حال سڑک کی میکڈمائزیشن کا کام شروع کرے تاکہ سرما میں انہیں چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: سرینگر: محکمۂ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

یاد رہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ برس سرینگر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا انتظام اپنے دائرہ اختیار میں میں لیا تھا۔ اس سے قبل شہر سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام محکمہ آر اینڈ بی کے سپرد تھا۔

مزید پڑھیں:

وادی کشمیر میں سرما اور برفباری نے دستک دی ہے جس سے عوام سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے تئیں کافی فکر مند ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے رواں سیزن سڑکوں کی میکڈمازیشن میں تاخیر کے سبب سرینگر خصوصا مضافتی علاقوں کی کئی سڑکیں ہنوز خستہ حال ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.