ETV Bharat / state

No Confidence Motion Against SMC Mayor کارپوریٹریز کا ایس ایم سی میئر کے خلاف عدم اعتماد کا عندیہ - Accusations of Plunder in SMC

سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے ڈپٹی میئر سمیت دیگر کارپوریٹرز نے میئر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد کے ذریعے انہیں میئر کے عہدے سے برطرف کرنے کا عندیہ دیا۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی سرینگر میں پریس کانفرنس

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:12 PM IST

سرینگر: سرینگر میونسپل کارپوریٹرز کے مابین ایک بار پھر ٹھن گئی ہے، میئر کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد ڈپٹی میئر نے بھی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور ایس ایم سی میئر جنید متو کے خلاف دھاندلی اور لوٹ کھسوٹ کا کے الزامات عائد کیے۔ ڈپٹی میئر سمیت دیگر کارپوریٹرز نے میئر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد کے ذریعے انہیں میئر کے عہدے سے برطرف کرنے کا عندیہ دیا۔ SMC mayor Vs Deputy mayor

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی سرینگر میں پریس کانفرنس

ایس ایم سی کے ڈپٹی مئیر پرویز قادری نے دیگر کارپوریٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایس ایم سی کے میئر جنید متو پر ’’ایم سی سی کو یرغمال‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔ قادری نے کہا: ’’سرینگر میونسپلٹی کے میئر نے ایس ایم سی میں لوٹ کھسوٹ مچا رکھی ہے۔ وہ غیر قانونی تعمیرات کی کھلے عام اجازت دیکر خاصی رقم بٹور رہے ہیں۔‘‘ SMC Dy Mayor Press Conference

قادری نے کہا کہ جلد ہی میئر کے خلاف عدم اعتماد موشن پیش کرکے انہیں میئر کے عہدے سے برطرف کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میئر اپنی کمزوریوں اور لوٹ کھسوٹ پر پردہ ڈالنے کے لئے دیگر کارپوریٹرز پر بی جے پی، این سی سمیت دیگر پارٹیز کا مہرہ جتلا رہے ہیں، جبکہ وہ از خود ماضی میں این سی کے ساتھ وابستہ تھے۔‘‘ Accusations of Plunder in SMC

مزید پڑھیں: SMC Mayor on NC این سی کی جانب سے کارپوریٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، سرینگر میئر

قبل ازیں، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور سابق نائب میئر نے نیشنل کانفرنس پر کارپوریٹرز کو ہراساں، انکے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے اور انکے اتحاد کو کمزور کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.