ETV Bharat / state

Shab-e-Qadr جامع مسجد سرینگر شب القدر کیلئے کھلی رہے گی - لیلۃ القدر

انجمن اوقات جامع مسجد سرینگر کے مطابق تاریخی جامع مسجد میں شب القدر کے موقعہ پر نماز تروایح کا اہتمام کیا جائے گا، تاہم میر واعظ ڈاکٹر مولوی فاروق کی نظر بندی کے باعث شب خوانی ممکن نہیں ہوگی۔

shab-e-qadr-prayers-to-be-held-at-jama-masjid-anjuman-auqaf
جامع مسجد سرینگر شب القدر کیلئے کھلی رہے گی
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 11:00 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر میں آج تمام مساجدوں ، خانقاہوں، آستانوں میں شب القدر کے حوالے سے پرنور تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سرینگر میں سب سے بڑی تقریب اثار شریف حضرت بل سرینگر اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوگی۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ درگاہ حضرت بل اور سرینگر جامع مسجد پہنچ گئے پے، جہاں وہ رات پر عبادات میں محو رہے گئے اور اللہ باری تعالی سے گناہوں کے لیے مغفرت مانگے گے۔

ایک افسر نے بتایا کہ شب القدر کے موقعہ پر جامع مسجد سرینگر میں باجماعت نمازوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج رات بھر جامع مسجد نمازیوں کیلے کھلی رہے کی۔ بتادیں کہ انتظامیہ نے جمعتہ الوادع کے موقعہ پر جامع مجسد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انتطامیہ کے مطابق نقص امن کے خدشات کے پیش نظر ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بتایا کہ شب القدر کے موقعے پر نماز تراویح جامع مسجد میں ادا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز عشاء مقررہ وقت کے مطابق 10:30 بجے شروع ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ "میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کی وجہ سے مسجد میں شب خوانی ممکن نہیں ہے۔

بتادیں کہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اندر بے شمار عظمت و فضائل لیے ہوئے آخری عشرہ میں داخل ہو چکا ہے۔اس عشرہ میں اللہ تعالی نے بندوں کے لیے ایک عظیم رات دی ہے جس کو ایک ہزار راتوں سے افضل قرار دیا گیا ہے۔ایک ہزار رات تقریباً 83 سال 4 مہینے کا ہوتا ہے، گویا کہ جس نے شب قدر کی رات کو پا لیا تو اسے 83 سال 4 مہینے عبادت کرنے کا ثواب ملے گا۔اس لیے اس عشرہ میں خصوصی اہتمام کا نہ صرف پابند کیا گیا ہے بلکہ اپنے اہل و عیال کو بھی عبادت کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

شب قدر کی فضیلت میں قرآن پاک کے اندر پوری ایک سورۃ القدر کے نام سے نازل کی گئی ہے۔ اسی سورۃ میں کہا گیا ہے کہ شب قدر ایک ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے اور صرف اس رات کے قیام اور عبادت کو سابقہ گناہوں کی معافی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔

نبی پاکﷺ نے فرمایا جو شب قدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ قیام کرے اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے، اس رات کو پانے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری زندگی آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے تھے۔ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بتائیں کہ میں لیلۃ القدر کو کیا دعا مانگوں؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے اللہ تو معاف کر دینے والا اور معافی پسند کرنے والا ہے۔ پس مجھے بھی معاف کردے۔

مزید پڑھیں: Shab e Qadr in Kashmir شب قدر مغفرت اور نجات کی رات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.