ETV Bharat / state

کشمیر میں اسکول کھلے، طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار - اسکول کھولے گئے

طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں تھے اور اسکولوں کے باہر انہیں فیس ماسکس لگائے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ مصافحے کیے بغیر خیر و خیریت پوچھتے ہوئے دیکھا گیا۔

کشمیر میں اسکول کھلے، طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:32 PM IST

کشمیر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے آغاز کے قریب چھے ماہ بعد اسکول کھولے گئے سرینگر اور دیگر اضلاع میں تاہم اسکولوں میں مجموعی طور پر بچوں کی حاضری کم ہی دیکھی گئی-

کشمیر میں اسکول کھلے، طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تب سے قریب 7 ماہ بعد آج اسکول کھل گئے- انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر طلباء کی حاضری کے نظام کو ان کے والدین کی رضا مندی کے مطابق قرار دیا ہے اور اسٹاف کی حاضری کو 50فی صد تک یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے ہیں تاکہ درس و تدریس کے اس عمل کے دوران کورونا وائرس سے بھی بچا سکے-

کافی عرصے بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن طلباء کو تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دوران اسکولوں میں طلباء کافی خوش و خرم نظر آرہے تھے- لمبے عرصے بعد اپنے اساتذہ اور ہم جماعت دوستوں سے ملنے کی خوشی ان کے چہرے پہ صاف نظر آرہی تھی- خیال رہے کہ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے حکومت کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کے دوران اسکول کھولنے کے فیصلہ کافی خطرناک قرار دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: آخرکیوں والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجناچاہتے

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جمو ں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ہزار سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آتے ہیں، کورونا کیسز میں اضافہ کے بیچ محکمہ آج اسکول کھل گئے اور اسکولوں میں دوبارہ درس وتدریس کا عمل شروع کیا گیا تاہم اسکولوں میں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے جاری رہنما خطوط کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں-

کئی ایک اسکولوں میں سینٹائزیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور طلباء کو سماجی دوری کو قائم رکھنے کی ہدایات دی جارہی تھی - دیگر تمام چھوٹے طڑے تعلیمی اداروں میں بھی طلباء کو ماسک پہننے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی تلقین کی جارہی ہے-

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کئی طالب علموں کا کہنا تھا کہ انہیں آج بے حد خوشی ہورہی ہے کہ وہ کافہ عرصے کے بعد اپنے اسکولوں میں دوبارہ آگئے ہیں اور اپنے استادوں کے علاوہ دوستوں سے بھی ملاقی ہورہے ہیں - انہوں نے کہا کہ انہیں گھر میں اتنے عرصے بیٹھ کر کافی بوریت کا احساس ہورہا تھا- اور وہ امید کررہے ہیں کہ اسی طرح وہ اسکولوں میں تعلیم کے نور سے آراستہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.