سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ کو 1987 کا ڈاکو قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے انتخابی عمل میں دیگر اداروں کی مداخلت پر ان کا بیان توہین آمیز ہے۔ سجاد غنی لون نے ان باتوں کا اظہار ایک تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔Sajad Gani Lone On Farooq Abdullah Statement
انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کو انتخابی عمل میں دھاندلیوں کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ 1987 میں خود نیشنل کانفرنس نے انتخابات میں دھاندلی کی اور آج اب دھاندلی پر بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔Rigging In 1987 Assembly Elections in JK
سجاد لون نے کہا کہ اس انتخابی عمل کی دھاندلی کا شکار ہم ہوئے، میرے والد ہوئے۔1987 کے انتخابات کے دھاندلی سے یہاں ایک لاکھ کشمیری مارے گئے۔ Victims of jk Elections
واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے پیر کو متنازع الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 'فوج اور حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ انتخابات میں مداخلت نہ کریں ورنہ ایسا طوفان آئے گا جسے آپ قابو نہیں کر پا سکیں گے'۔