ETV Bharat / state

Heart Attack Deaths in kashmir حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں کئی گنا اضافہ - Causes of Heart Attack

جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔Heart Attack Deaths In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:58 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ہر روز 30 سے 35 ہارٹ اٹیک کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔Heart Attack Deaths in kashmir

حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں کئی گنا اضافہ

ماہرین کے مطابق موسم سرم کے دوران دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کے معاملات میں اضافہ درج کیا جاتا ہے۔دل کے دورے پڑنے کے واقعات میں زیادہ تر بزرگ یعنی 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں ہوتے تھے،لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ 20 سے 40 برس کے درمیان کے نوجوانوں میں بھی دل کے دورے پڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں 40 برس سے کم عمر کے نوجوانوں میں حرکت قلب بند ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔Heart Attack Deaths Causes

ماہرین کے مطابق یہ ایک غور طلب اور سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ گزشتہ 10 برس کے دوران امراض قلب کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔پہلی پہل 40 برس کے عمر کے افراد میں دل کی بیماریاں دیکھنے میں آتی تھی اور وہ بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا بھی پائے جاتے تھے۔ لیکن اب 20 برس کے جوان بھی حرکت قلب بند ہونے سے موت آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ادھر خواتین کی بڑی تعداد بھی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوتی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اچانک ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں سگریٹ نوشی میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔وہیں رہنے سہن اور کھانے پینے میں تبدیلیاں ،فاسٹ فورڈ کا بے تحاشا استعمال، ورزش کی کمی وغیر ایسے چند محرکات ہیں۔ جس کے نتیجے جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں گزشتہ برسوں کے دوران دل کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں نوجوانوں میں بڑھتی منشیات کی بدعت اور بڑھتا وزن بھی ہارٹ اٹیک کے اہم وجوہات بنتے جارہے ہیں۔Smoking Leads To heart attack

یہ بھی پڑھیں:

Heart Attack Cases دل سے متعلق معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں

Cholesterol Link to Heart Attack: کولیسٹرول کی اعلی سطح دل کے دورے میں کمی کی ضمانت نہیں دیتا

Heart Attack Problem in Youths نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے معاملات میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.