سرینگر:اسلامی سال کا پہلا مہینہ جسے محرم الحرام کہا جاتا ہے اپنے گونا گوں پیچ وخم، ایثار و قربانی، عشق و محبت اور بے شمار فضیلت و مرتبت کی دولت سے معمور و سر بلند ہے۔ محرم الحرام کے مہینے میں یوم عاشورہ ایسا دن ہے جوکہ مراتب اور فضائل سے بھرا ہوا ہے۔Muharram Restrictions in Abi Guzar
وادی بھر میں ذوالجناح اور علم شریف کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ 10 محرم کی مناسبت سے سب سے بڑے جلوس سرینگر کے زڈی بل علاقے اور بڈگام میں نکالے جارہے ہیں جہاں علم شریف کے جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد اعزادار شرکت کررہے ہیں ۔تاہم شعبہ اکثریتی والے علاقوں کو چھوڑ آبی گزر سرینگر سے زڈی بل تک روائتی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں آبی گزر کی سبھی داخلی اور اندورنی سڑکوں کو خاردار تاروں اور دیگر بندشوں سے سیل کیا گیا ۔جبکہ آبی گزر علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایسے میں آبی گزر سے متصل پریس اینکلیو کو بند کیا گیا ہے کسی بھی صحافی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔Ashura Restrictions in Srinagar
امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سرینگر نے پہلے اس کی وضاحت کی ہے کہ امسال بھی گزشتہ برسوں کی طرح ہی آبی گزر سے زڈی بل تک روائتی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 8 محرم الحرام کی مناسبت سے بھی گروبازار سے بچھوارہ ڈلگیٹ تک روائتی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور شہر کے 8 پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں کی گئیں ۔حتی کہ لالچوک سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی موبائل انرٹیٹ سروس بھی معطل کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : Ashura Restrictions in Srinagar: صرف آبی گزر، لال چوک میں بندشیں نافذ رہیں گی، سرینگر پولیس