ETV Bharat / state

Militants Killed in Bandipora: کیا بانڈی پورہ میں مارے گئے عسکریت پسند راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھے؟

شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ کے برار آرہگام علاقے میں آج دوپہر سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ وہیں نیشنل نیوز چیلز کی جانب سے ذرائع کے حوالہ سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ اس کی تردید کی نہ ہی تائید کی۔ Militants Killed In Bandipora

rahul-bhats-killers-killed-in-bandipora-j-and-k-police-not-sure
کیا بانڈی پورہ میں مارے گئے عسکریت پسند راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث؟
author img

By

Published : May 13, 2022, 8:32 PM IST

سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت کے بعد جہاں اقلیتوں کی جانب سے احتجاج کیے جا رہے ہیں، وہیں اس ضمن میں بیان بازی، سیاست، افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہے۔ اسی درمیان پنڈت برادری کی جانب سے اجتماعی استعفیٰ کی خبر سامنے آئی جس کی حکام نے تردید کی۔ اس کے بعد اب راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو ہلاک کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، حالانکہ اس سے متعلق جموں و کشمیر پولیس محکمے کے افسران واضح بیان نہیں دے رہے ہیں۔ Militants Killed In Bandipora

قومی نیوز چیلز کی جانب سے ذرائع کا حوالہ دے کر یہ دعویٰ کیا گیا کہ جمعہ بعد دوپہر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انکاؤنٹر کے دوران راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم اس خبر کے حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ قائم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’ ہلاک کیے گئے دونوں عسکریت پسند بدھ کو ہوئے تصادم کے بعد سے فرار تھے اور آج انہیں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا۔‘‘ ان دونوں کے راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے حوالے سے پولیس افسران نے کوئی واضح بیان نہیں دیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار کا کہنا تھا کہ "ایل ای ٹی سے وابستہ دو حال ہی میں دراندازی کرنے والے پاکستانی عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا گیا جو بدھ کو سلیندر جنگلاتی علاقے میں حالیہ تصادم سے فرار ہو گئے تھے۔ وہ آج بانڈی پورہ میں مارے گئے ہیں۔" کمار نے بھی ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کا راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے حوالے سے تائید کی نہ تردید کی۔

وہیں ایک دوسرے پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ "راہل بٹ کی ہلاکت کے بعد پولیس نے بڈگام اور اس سے متصل دیگر اضلاع کے راستوں پر ناکے قیام کیے تھے، تاکہ حملہ آوروں کو جلد سے جلد پکڑ لیا جائے۔ میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ بانڈی پورہ میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند بٹ کے قاتل تھے، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے۔"

غور طلب ہے کہ بڈگام کے چاڈورا اور بانڈی پورہ، جہاں آج تصادم ہوا، کے درمیان تقریباً 85 کلومیٹر کا فیصلہ ہے۔ وہیں کشمیر پولیس کے ایس پی آپریشن سرینگر افتخار طالب کا دعوی ہے کہ "ہم اس گروپ کو گذشتہ دو ہفتوں سے ٹریک کر رہے تھے۔ لشکر طیبہ کا ایک مقامی عسکریت پسند لطیف راتھر بانڈی پورہ میں انہیں لینے گیا تھا۔ باوثوق اطلاعات کی بنیاد پر 11 مئی کو وہاں ایک آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا۔ "

مزید پڑھیں:

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "آج ہلاک کیے گئے دونوں عسکریت پسندو کو چاڈورہ لطیف راتھر ہی لے کر گیا تھا۔ وہ دونوں گزشتہ روز چاڈورہ میں راہل بٹ کی ہلاکت کے وقت وہاں موجود تھے۔ راتھر ابھی فرار ہے، تاہم اُمید ہے اس کو بھی جلد مار دیا جائے گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.