ETV Bharat / state

Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار - سرینگر میں جسم فروشی

گرمائی دارالحکومت سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں پولیس نے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Sex Racket Busted In srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 7:02 AM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے باغ مہتاب میں پولیس نے جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کیا ہے وہیں اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے شہر کے باغ مہتاب علاقے میں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ باغ مہتاب علاقے کے ایک مکان میں کچھ افراد جسم فروشی کا کاروبار چلا رہے ہیں۔ پولیس نے معقول وقت پر اس مکان پر چھاپہ ماری کی اور وہاں چھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کی شناخت ارشاد احمد بھٹ ولد شعبان بٹ ساکن کدل بل پارمپورہ، محمد شفیع حجام ولد عبدالقیوم حجام ساکن کریم آباد پلوامہ کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران چار خواتین (سیکس ورکرز اور دو افراد جو سرینگر کے رہنے والے ہیں) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حجام اور بٹ جسم فروشی کا کاروبار چلا رہے تھے اور خواتین کو پیسوں کے عوض جسم فروشی میں دھکیل رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ملزمین نے باغ مہتاب میں چھاپہ پورہ کے باشندے الطاف آفاقی ولد اسد اللہ آفاقی کا گھر کرایہ پر لیا تھا اور اسی میں یہ فحش دھندہ چلا رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ مکان مالک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں کرایہ پر مکان دینے سے قبل ان افراد کی کوئی ویریفیکشن یا چھان بین نہیں کی تھی۔ ان ملزمین کے خلاف ایف آئی آر نمبر 19/2023 زیر دفعہ 3 ,4 ,8 ٹریفکنگ ایکٹ پولیس تھانہ چھانہ پورہ کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے مکانات، کمرے، دکانیں کرائے پر دینے سے پہلے کرایہ دار کی تصدیق کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سرینگر: پولیس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.