ETV Bharat / state

T20 World Cup Final: پی ڈی پی نے یوتھ کنونشن کو مؤخر کیا

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 2:08 PM IST

ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ فائل میچ کے پیش نظر پی ڈی پی نے یوتھ کنونشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ PDP Postpones Youth Convention

1
1

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی ٹونٹی عالمی کپ کا امکانی فائنل ہونے کی وجہ سے پارٹی نے 13نومبر اتوار کو ہونے والے کنونشن کو موخر کر دیا گیا ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایل جی انتظامیہ اور پولیس اس ممکنہ مقابلے کو ایک کھیل ہی سمجھ لے اور اس کو بہانہ بناکر نوجوانوں کو گرفتار نہ کرے۔ PDP Postpones Youth Convention ahead of T20 World Cup Final between Pakistan and India

واضح رہے کہ پی ڈی پی 13نومبر کو سرینگر میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہی تھی جس کے لیے وادی کے طول و ارض میں لیڈران و کارکنان کی حاضری کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے گزشتہ کئی روز سے پی ڈی پی وکررز میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ Mehbooba Mufti on t20 World Cup final

یہ اس پارٹی کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلا یوتھ کنونشن ہوگا جس کو انتظامیہ نے منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔ یا رہے کہ گزشتہ برس پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ فیئر ویو پر منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: PDP Meet in Sopore: سوپور میں پی ڈی پی ورکرز میٹنگ کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان پہلے ہی فائنل میچ میں پہنچ چکا ہے جبکہ آج بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میں طے ہوگا کہ ان دونوں ٹیموں میں کون فائنل میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.