سرینگر:جموں وکشمیر میں جہاں حکومتی سطح پر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جارہی ہے، وہیں اب نجی سطح پر بھی بہتر کھیل سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جی ہاں ہے فٹ بال کا یہ شاندار میدان سرینگر کے دو بھائیوں فرید اور ویراج سنگھ نے "پے اینڈ پلے" کنسپٹ کو ملحوظ رکھکر بنوایا ہے۔
اپنے نوعیت کے اس پہلے نجی آرسٹرو ٹرف کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے، تاکہ کھیل شائقین خاص کر فٹبال کھلاڑیوں کو ایک بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ موافق کھیل ماحول فراہم کیا جاسکے۔Pay and Play Football Ground In Srinagar
دراصل فٹبال کا یہ میدان سرینگر کے ایک مشہور اسکول ووڈ لینڈز ہاؤس اسکول میں بنایا گیا ہے اور یہ نہ صرف اسکولی طلبہ کے محدود رکھا گیا ہے بلکہ اس ٹرف کو وادی بھر کے فٹبال کھلاڑی پریکٹس اور اپنی کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ Woodlands House School Football Ground
ڈائریکٹر وڈلینڈز ہاؤس اسکول ویراج سنگھ کہتے ہیں کہ اس میدان کو بنانے کا بنیاد مقاصد یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنا ہے، وہیں ان طلبہ کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانا جو کہ فٹبال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔Director Woodlands House School Yuraj Singh
ویراج سنگھ کہتے ہیں کہ زیادہ سے نوجوانوں کو فٹبال کھیل کی طرف راغب کرنے کے لیے یہاں کوچنگ سہولیات بھی میسر رکھی گئی ہے،تاکہ بچوں کو فٹبال کھیل کے بنیادی رموز سے بھی آشنا کیا جاسکے ہے۔ جبکہ پریکٹس کے اعتبار سے یہ میدان ان کھلاڑیوں کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا جو کہ فٹبال کھیل میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں۔اپنی نوعیت کے اس پہلے نجی آرسٹروٹرف میں صبح سے شام کے دوران کسی بھی وقت فٹبال کھیلا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Omar Abdullah Playing Football نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ فٹ بال کھیلتے نظر آئے
سرینگر کے ٹی آر سی میں گراؤنڈ میں اسی نوعیت کا ایک بڑی ٹرف پہلے ہی موجود ہے لیکن وہاں پر کلب سے وابستہ کھلاڑی ہی پریکٹس کرسکتے ہیں۔ ایسے میں یہ میدان میں چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے کھلاڑی کو کھیلنے کو موقع فراہم کرتا ہے۔ "پے اینڈ پلے " کے تحت یہاں ٹورنامنٹس منعقد کرانے کے لیے بھی میدان کو بک کیا جا سکتا ہے جبکہ معمولی چارجز کے عوض اپنے وقت کے حساب سے دوستوں کے ساتھ بھی فٹبال میچ کھیلا جا سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے اس نجی فٹبال میدان کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر یہاں ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔Omar Abdullah Playing Football