ETV Bharat / state

G20 Summit In Kashmir کشمیر میں جی 20 سمٹ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل

رواں ماہ کے آخری عشرہ میں سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔

کشمیر میں جی 20 سمٹ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل

author img

By

Published : May 15, 2023, 5:20 PM IST

Updated : May 15, 2023, 7:55 PM IST

کشمیر میں جی 20 سمٹ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل

سرینگر: جی 20 سربراہ اجلاس پورے ملک کے لئے تاریخی موقعہ ہے، لیکن جموں وکشمیر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کا یہ اجلاس کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا تیاریوں میں کوئی کسر نہ باقی رہے اس لیے سرکاری افسران ہر چیز کو بڑی باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت، لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران ہر چیز کو بین الاقوامی سطح کا بنا رہے ہیں تاکہ کشمیر کو بہترین اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے۔

20 ممالک کے مندوبین کا شہر آفاق جھیل کی سیر کے پیش نظر محکمہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی جھیل ڈل کو جاذب نظر بنانے کے لیے صفائی ستھرائی عمل میں لارہا ہے۔ڈل کے ایک بڑے حصے کو پہلے ہی صاف کیا جاچکا ہے اور دوسرے حصے پر صفائی کا کام شدومد سے جاری۔ جھیل ڈل کو خودرو گھاس پھوس اور لیلی سے پاک و صفائی کرنے کے لیے اس وقت کئی مقامات پر افراد قوت کے ساتھ مشنینوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔متعلقہ محکمے کی جانب سے اگرچہ جھیل ڈل میں سال بھر صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا جاتا ہے، لیکن جی 20 سربراہ اجلاس کو ملحوظ رکھتے ہوئے کئی اہم مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مندوبین کے جھیل ڈل کی سیر کو یادگار بنانے کے لیے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ڈل کے ان خوبصورت اور پُرکیف نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شکارا کو سجانے کا کام بھی انجام دیا جارہا ہے۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے 70 سے زائد شکارا مندوبین کی سیر کے لیے دستیاب رکھے گئے ہیں۔رنگ و روغن کے علاوہ ان میں لائٹنگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے جبکہ دیگر آرائشی سازوسامان سے بھی شکاروں کو پُر کشش بنایا جارہا ہے۔

شکارا والے بھی بے حد خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کشمیر کے لیے تاریخی موقعہ ہے۔منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ سے نہ صرف سیاحتی شعبے کو نئی جہت ملی گی، بلکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کو مندوبین کے سامنے بہتر اور موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

اس دوران پہلی بار ان بنکروں کو بھی باہر سے سجانے سنوانے کا کام ہورہا ہے جوکہ سرینگر کے بین القوامی ہوائی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک سڑک کے کنارے موجود ہیں ۔وہیں جی 20 اجلاس کو خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دینے حفاظت کے بھی سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں بھی اس بین الاقوامی سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے اہم اور کلیدی رول ادا کررہی ہیں ۔ایس کے آئی سی سی کے اندر اور اس کے آس پاس سیکورٹی کا کڑا پہرا بھیٹایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: G20 To Promote JK Tourism جی ٹوینٹی کے سربراہی اجلاس سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا، سیکرٹری ٹور ازم

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہوگا جب کشمیر اس طرح کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور امسال جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 15, 2023, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.