ETV Bharat / state

عالمی یوم سیاحت: کشمیر کا سیاحتی شعبہ بدحال - سیاحوں کی عسم موجودگی سے لوگ پریشان

آج بروز اتوار 27 ستمبر کو دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سن 2020 میں عالمی یوم سیاحت کا موضوع 'سیاحت اور دیہی ترقی' ہے۔

عالمی یوم سیاحت پر کشمیر کا سیاحتی شعبہ بدحال

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 6:55 PM IST

عالمی یوم سیاحت کو وادی میں ہر برس بڑے جوش و جزبے کے ساتھ منایا جاتا تھا، لیکن آج گزشتہ ایک برس کے نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں سیاحتی شعبہ مکمل ٹھپ ہے- وادی کے مشہور جھیل ڈل میں ہزاروں شکارا اور ہاوس بوٹ مالکان جن کا روزگار محض سیاحت پر منحصر ہے آج کے روز بڑے مایوس نظر آرہے ہیں۔

گزشہ برس بی جے پی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی سے دو روز قبل وادی سے تمام سیاحوں کا انخلاء کیا تھا- پھر رواں برس کے کووڈ-19 لاک ڈاون کی وجہ سے سیاح وادی کی طرف نہیں آپائے۔

نتیجہ سیاحت سے جڑے لوگ شدید مالی نقصان کا شکار ہوئے۔

عالمی یوم سیاحت پر کشمیر کا سیاحتی شعبہ بدحال

مشہور جھیل ڈل میں ولی محمد نامی شکارا چلانے والے کا کہنا ہے کہ عالمی یوم سیاحت اگرچہ انکے لئے باعث مسرت ہوتا تھا، لیکن آج کے روز وہ گزشتہ ایک برس سے دیگر شکارا چلانے والوں کی طرح بے روزگار ہوئے ہیں۔

اگرچہ حالیہ دنوں میں انتظامیہ نے لاک ڈاون کے دوران تجار کو ہوئے نقصان کی برپائی کے لیے مالی معاونت پکیج کا اعلان کیا، تاہم سیاحتی شعبہ کا کہنا ہے کہ انکو نظر انداز کیا گیا ہے۔

آج بروز اتوار 27 ستمبر کو دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سن 2020 میں عالمی یوم سیاحت کا موضوع 'سیاحت اور دیہی ترقی' ہے۔

عالمی یوم سیاحت کے روز انتظامیہ نے آج جھیل ڈل میں کھیل مقابلہ شروع کیا تھا جس کا مقصد وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.