ETV Bharat / state

بے گناہ کو چھیڑنا مت، گناہگار کو چھوڑنا مت: منوج سنہا - پولیس ٹریننگ سینٹر زیون

ایل جی نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں سے پولیس عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور حکومت انکی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کر پائے گی-

بے گناہ کو چھیڑنا مت، گناہگار کو چھوڑنا مت: منوج سنہا

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 2:31 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو کہا کہ وہ عسکریت پسندوں کا مقابلہ بہادری کے ساتھ کرتے آ رہے ہے اور اس کو ایک پیغام دیا کہ 'بے گناہ کو چھیڑنا مت، گناہگار کو چھوڑنا مت'-

سرینگر کے مضافات ریون میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس یادگار دن کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ پولیس نے عسکریت پسندی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس کا مقابلہ کامیابی سے کر رہے ہیں-

بے گناہ کو چھیڑنا مت، گناہگار کو چھوڑنا مت: منوج سنہا
انہوں نے کہا جموں و کشمیر پولیس نوجوانوں کو عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کی طرف مائل کرنے کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے-ایل جی نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں سے پولیس عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور حکومت انکی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کر پائے گی-انکا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے اور لوگوں کو سکون سے رہنے کے لیے پولیس اہم کردار نبھا رہی ہے اور انکے اس کرداد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے-

یہ بھی پڑھیں: 'پولیس کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کو جواب دیا جائے گا'

منوج سنہا نے کہا جموں کشمیر سوشل میڈیا سے نوجوان کو ورگلایا جارہا ہے جس کو روکنے کے لئے مضبوط اور فعال پالیسی کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ سرکار پولیس کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی بہبودی کے لیے کئی فیصلے کر چکی ہے اور آگے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.