ETV Bharat / state

Hyderpora Encounter: 'یہ 2021 کا نیا کشمیر ہے'

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:43 AM IST

سرینگر: گزشتہ شب پولیس نے سرینگر کی پریس کالونی سے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران ہلاک افراد کے رشتے داروں کو زیر حراست لے لیا۔

Hyderpora Encounter: ہلاک افراد کے رشتے داروں کو زیر حراست لینے پر عمرعبداللہ کا رد عمل

سرینگر: گزشتہ شب پولیس نے سرینگر کی پریس کالونی سے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران ہلاک شدہ افراد کے رشتےداروں کو زیر حراست میں لیا۔ یہ رشتےدار اپنے عزیزوں کی نعشوں اور انصاف کے لیے پیر کی صبح سے احتجاج پر بیٹھے تھے۔

جمعرات کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "یہ 2021 کا نیا کشمیر ہے۔ اس طرح سے جموں و کشمیر پولیس نے PMO آفس کے وعدے 'دل کی دوری اور دہلی سے دوری ' کو پورا کیا، یہ اشتعال انگیز ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اہل خانہ کو احتجاج میں پرامن دھرنا نہیں دینے دیا'۔

"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میں نے شاذ و نادر ہی ایسے خاندانوں کو دیکھا ہے جن کے ساتھ ظلم ہوا ہو۔ وہ اپنے مطالبات میں معقول اور اپنے طرز عمل میں باوقار رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ سب کو نظر آرہا ہے، پولیس نے انہیں رات کے آخری پہر میں گھسیٹا۔"

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے کہا کہ " منوج سنہا کو ان خاندانوں کے پاس ذاتی طور جانا چاہیے، اُن کو سننا چاہیے اور پھر انھیں ان کے عزیزوں کی لاشیں دینی چاہیے، یہ واحد صحیح اور انسانیت کا کام ہے'۔

واضح رہے کہ سرینگر کے حیدرپورہ میں منگل کو ایک مبینہ تصادم میں ہلاک ہونے والے عام شہری الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے لواحقین نے بدھ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں کینڈل لائٹ احتجاج کیا اور ان کے عزیزوں کے لاشوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Hyderpora Encounter: 'ہمارے رشتہ داروں کی لاشیں واپس کرو'

واضح رہے کہ پیر کی شام پولیس نے سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم آرائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدہ افراد میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند حیدر، اس کا ساتھی عمیر، عسکری معاون ڈاکٹر مدثر گلُ اور ایک بلڈنگ کا مالک محمد الطاف بٹ شامل ہیں۔ وہیں عامر، الطاف اور مدثر کے لواحقین نے پولیس کے دعووں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف اور لاشوں کو واپس کرنے کی مانگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Hyderpora Encounter: لواحقین کا کینڈل لائٹ احتجاج، لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.