سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ آن لائن خدمات کے متعلق مختلف محکموں کے انتظامی سکریٹریز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ، پرنسپل سکریٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ، پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی، پرنسپل سکریٹری آبپاشی اور فلڈ کنٹرول، کمشنر سکریٹری دیہی ترقیات اور پی آر، کمشنر سکریٹری سی اے پی ڈی اور دیگر سینیئر اَفسران نے شرکت کی۔ وہیں کمشنر سکریٹری آئی ٹی، ضلع ترقیاتی کمشنرز اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ورچول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔
چیف سکریٹری نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائن پیش کی جانے والی خدمات کے لیے کیسز کی آف لائن پروسسنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور 15 جولائی تک شہریوں کی رائے کے ساتھ بہتر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن موڈ میں تبدیل کیا جائے۔Online Services in jk Govt Offices
انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کا اطمینان ہماری کامیابیوں کی پیمائش کا پیمانہ ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے پی ایس جی اے کے تحت خدمات کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ تمام خدمات شہریوں کو مقررہ مدت کے اندر دستیاب کی جائیں۔
موصوف افسر نے کہا کہ ان خدمات کی پبلک سروس گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) ٹائم لائنز کو آن لائن پورٹل میں ضم کیا جائے گا اور مطلع شدہ ٹائم لائنز کے اندر خدمات فراہم کرنے پر ڈیفالٹ کو محکموں سے کارروائی کے لیے مانیٹر کیا جائے گا۔ آن لائن سروس ڈیلیوری کے لیے پی ایس جی اے کی ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے اَفسران کو طے شدہ اصولوں کے مطابق سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
ارون کمار نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ تمام آن لائن خدمات کو متعلقہ ٹائم لائنز کے ساتھ لنک کرے جیساکہ پبلک سروس گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے ) کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔چیف سکریٹری نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ سرپرائز اِنسپکشن کریں اور کیسز کی آف لائن اور آن لائن پروسسنگ کے حوالے سے اِنسپکشن رپورٹ پیش کریں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد آف لائن موڈ میں کیسز پر کارروائی کرنے والے اَفسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔