ETV Bharat / state

Militants Killed in Nov Month نومبر میں نو عسکریت پسند اور دو غیر مقامی مزدور ہلاک

سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں نومبر کے ماہ میں تصادم آرائیوں کے دوران نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں تین درانداز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں دس عسکریت پسند، دو سکیورٹی فورسز کےاہلکار اور تین عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔Militants Killed in Nov Month

نومبر کے مہینے میں نو عسکریت پسند اور دو غیر مقامی مزدور ہلاک
nine militants,two non local workers killed in JK in November
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 6:04 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں نومبر کے مہینے میں تصادم آرائیوں کے دوران 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں تین درانداز بھی شامل ہیں جبکہ اسی دورانمشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔Militants Killed in Nov Month

اعدادو شمار کے مطابق سم تھن اننت ناگ میں تصادم آرائی کے دوران شاکر احمد نامی عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔کھانڈے پورہ اننت ناگ میں نومبر کے مہینے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ عسکریت پسندوں کی شناخت مختیار بٹ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ ، ثقلین مشتاق ساکن کوئل پلوامہ اور پاکستانی عسکریت پسند علی مبشر کے بطورہوئی تھیں۔Encounters In Kashmir

پولیس ذرائع کے مطابق چیک ڈوڈو بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے گرفتارعسکریت پسند معاون ہلاک ہوا جس کی شناخت سجاد تناترے ساکن کولگام کے بطور ہوئی۔

نومبر کے مہینے میں ہی کاپرن شوپیاں میں ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران پاکستانی عسکریت پسند کمانڈر کامران بھائی ہلاک ہوگیا۔نوشہرا راجوری، پونچھ اور ارینا سیکٹر میں نومبر کے مہینے میں دراندازی کے دوران تین درانداز ہلاک ہوئے ہیں۔Militant Commander Killed In Shopian

مزید پڑھیں: Dilbagh Singh On Militancy امسال سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 40 غیرملکی عسکریت پسند مارے گئے، دلباغ سنگھ

نومبر کے مہینے میں ہی اننت ناگ کے بونڈی گام اور رکھ مومن علاقوں میں دو الگ الگ حملوں کے دوران دو غیر مقامی مزدور ہلاک جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا۔Non Locals Killed In Nov In Kashmir
بتادیں کہ امسال اکتوبر کے مہینے میں دس عسکریت پسند، دو سکیورٹیاہلکار اور تین عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔Militants Killed in oct Month
دریں اثنا فوجی ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں روز افزاں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ ہر ماہ تشدد آمیز واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب وادی کشمیر سے ملی ٹینسی کو پوری طرح سے نیست و نابود کیا جائے گا۔Miltancy Dips In Kashmir

یہ بھی پڑھیں: DGP On Militancy In Kashmir پہلی بار کشمیر میں مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد دو ڈیجٹس میں آگئی، ڈی جی پی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.