ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جنوری کی رات سے 12 جنوری کی رات تک پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 12:36 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص کر کیرن، مژھل، گریز، تلیل، سونہ مرگ، گلمرگ، پہلگام کے علاوہ بڈگام، شوپیاں اور کولگام، کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کا زیادہ اثر 11 جنوری کی رات سے 12 جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ snow forecast in Kashmir

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ منگل کی صبح سری نگر میں گہرے دھند کا راج بھی رہا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس چالو رکھ کے گاڑیاں چلانا پڑیں۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکار ڈہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.