ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on JK Situation: عوامی حقوق کی بحالی کیلئے متحدہ جدوجہد کی ضرورت، فاروق عبداللہ - اہم خبر جموں و کشمیر

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دہلی کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کے لیے یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کرنے چاہیے اور اس عمل میں جتنی دیر لگائی جائے گی، حالات اُتنے ہی پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔ Farooq Abdullah on JK Situation

Need to fight for snatched rights by uniting , politically and democratically says Farooq Abdullah
عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے متحدہ آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی ضرورت، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 8:18 PM IST

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات اور احساسات کا دفاع کرنا اور چھینے گئے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور ہماری جماعت مستقبل میں اسی اصول پر قائم و دائم رہے گی۔ Farooq Abdullah on Article 370 Abrogation

انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر کی یہ جماعت عوامی اشتراک اور تعاون سے اُن تمام عناصر کو دھول چٹائے گی جو اعلاناً یا درپردہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق سلب کرنے میں ملوث رہے ہیں اور یہاں کے عوام کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیاوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش پر مختلف عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت ایسے مصائب، مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ کس طرح سے اس مظلوم اور محکوم قوم کو موجودہ دلدل سے نکالا جاسکے اور اس کے لیے ذاتی مفادات اور سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر ایک متحدہ آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔Farooq Abdullah on JK Situation

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہاں مسلسل بے چینی سے کاروبار، تجارت، تعلیم، روزگار، عام زندگی یہاں تک کہ سرکاری مشینری سمیت ہر ایک شعبہ غیر یقینیت کی نذر ہوگیا ہے اور عوام کو دور دور تک روشنی کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا اور پالیسی پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔ نئی دلی کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کے لیے یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کرنے چاہیے اور اس عمل میں جتنی دیر لگائی جائے گی حالات اُتنے ہی پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق میں قائم رکھیں کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ نااتفاقی اور اتحاد کا فقدان بڑی بڑی قوموں کے زوال کا سبب بنا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے خلاف اس وقت جو پہاڑی جیسی سازشیں رچائی جارہی ہیں اور لوگوں کا ایمان خریدنے کے لیے جس پیمانے پر زرکثیر خرچ کیا جارہا ہے ، ایسی صورتحال میں ہمیں پُرعزم، ثابت قدم رہ کر قوم اور وطن پرستی کا مظاہرہ کرکے مل جھل کا چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے معاملے کو سرد خانے میں ڈال کر اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی نظریات کو ترجیح دی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.