ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے ماں بیٹے کی موت - ایس ایم ایچ اسپتال

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سرینگر میں 70سالہ خاتون اور اسکے 33سالہ فرزند کی موت واقع ہو گئی۔

کورونا وائرس کے سبب ماں بیٹے کی موت
کورونا وائرس کے سبب ماں بیٹے کی موت
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 1:16 PM IST

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے ماں اور اسکے فرزند کی عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب موت واقع ہو گئی۔

محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں ڈلگیٹ کی رہنے والی 70سالہ خاتون اور اسکا 33سالہ بیٹا عالمی وبا کے سبب فوت ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوت ہونے والی خاتون رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو اسپتال میں داخل کی گئی تھی اور پیر کی دوپہر انتقال کر گئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا متاثرین میں کمی، 632 نئے کیسز

انہوں نے مزید کہا کہ انکے 33سالہ فرزند کو3اکتوبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور منگل کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 80ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک اس وبائی مرض سے 1200سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.