ETV Bharat / state

ملیے کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ منیسا زرگر سے - Jk news

منیسا زرگر چند برسوں سے کشمیر کے مقامی اداکاروں کو ڈراموں یا ویڈیوز میں کردار کے مطابق اپنے برش سے سجانے اور سنوارنے کا کام انجام دیتی آئی ہیں۔ لیکن وہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور ریپر بادشاہ اور ادا کارہ شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ملیے کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ منیسا زرگر سے

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:03 PM IST

Updated : Apr 5, 2021, 9:40 PM IST

وادئ کشمیر کی خواتین جہاں زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت اور صلاحتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہیں۔ وہیں، اب یہاں کی کئی خواتین کامیاب میک اپ آرٹسٹ کے طور پر بھی ابھر سامنے آ رہی ہیں۔ انہیں میں منیسا زرگر بھی شامل ہیں۔

ملیے کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ منیسا زرگر سے
منیسا زرگر نے دراصل ایجوکیشن میں ماسٹرس کیا ہے تاہم بچن سے ہی میک اپ آرٹسٹ بننے کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے منیسا نے دہلی میں کاسمو ٹالوجی میں ڈپلوما کر کے باضابطہ طور اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ پروستھیٹک میک اپ میں خاص ترتیب حاصل کرنے والی منیسا زرگر چند برسوں سے کشمیر کے مقامی اداکاروں کو ڈراموں یا ویڈیوز میں کردار کے مطابق اپنے برش سے سجانے اور سنوارنا کا کام انجام دیتی آئی۔ لیکن یہ میک اپ آرٹسٹ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور ریپر بادشاہ اور ادا کارہ شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔منیسا نے گلمگرگ میں ایک میوزک ویڈیو شوٹ کے لیے بالی ووڈ ریپر بادشاہ اور اداکارہ شہناز گل کا میک اپ کیا ہے جو کہ ان کے لیے نہ صرف ایک یاد گار لمحہ تھا بلکہ ایک بہترین تجربہ بھی۔ اس قبل گذشتہ برس منیسا بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر جگر کے ایک میوزک ویڈیو کے شوٹ کے لیے بھی میک اپ انجام دے چکی ہیں۔منیسا زرگر شہر سرینگر کے مضافاتی علاقے لسجن میں رہتی ہیں۔ 31 سالہ منیسا زرگر کو میک اپ میں دلچسپی رکھنے کے جنون اور شوق نے میک آرٹ کو بحثیت روزگار منتخب کرنے پر مجبور کیا۔ منیسا اگرچہ شادی بیاہ کی خاص تقریب پر دلہن کو سجانے اور سنوارنے میں مہارت رکھتی ہے لیکن ڈراموں ،فلموں، اور ویڈیوز وغیرہ میں ایک ادا کار کو کردار کے مطابق اپنے برش کے ذریعے شکل و صورت بنانے میں یہ خاتوں آرٹسٹ اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔اگرچہ منیسا کو شروعات میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہیں پیک اپ آرٹسٹ بننے میں اپنے گھر والوں کا نہ صرف ساتھ ملا بلکہ بھر پور تعاون بھی۔ وہیں شادی کے بعد بھی منیسا کو اپنے کام میں آگے بڑھنے کے لیے شوہر کا برابر تعاون مل رہا ہے جس کے لیے منیسا خود کو خوش قسمت مانتی ہیں۔ منیسا اپنے اس کام سے کافی خوش اور مطمئن نظر آرہی ہیں۔ تاہم یہ چاہتی ہے کہ دیگر والدین بھی اپنے بچوں کا ساتھ دیں تاکہ وہ بھی دلچسپی کےمطابق اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں۔ کیونکہ یہاں کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.