سرینگر: سرینگر پولیس نے جمعرات کے روز عسکریت پسندوں کے ذریعہ موبائل/وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے "غلط استعمال" پر مختلف تھانوں میں کچھ' مشتبہ نوجوانوں' کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔Misuse of wifi hotspots in Srinagar
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے موبائل/وائی فائی ہاٹ اسپارٹس کے غلط استعمال کے سلسلے میں کچھ مشتبہ افراد کو مختلف تھانوں میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ ٹویٹ میں پولیس نے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ عسکریت پسندوں/ او جی ڈبلو کو دانستہ یا نادانستہ طور ہاٹ اسپاٹ فراہم نہ کریں، ساتھ ہی مضبوط پاس ورڈز کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ کو مکمل طور پر محفوظ رکھیں۔ Srinagar Police on Wifi Hotspot