ETV Bharat / state

Kashmir Milad Celebrations: کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام

وادی کشمیر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں موئے مقدس کی زیارت کرائی گئی۔

کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 4:26 PM IST

کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں جمعہ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلادالنبی (ﷺ) کی تقاریب مذہبی جوش و ولولے کے ساتھ منائی گئیں، جن میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ وادی کی مختلف درگاہوں، مساجد، خانقاہوں اور بقعہ جات میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ عید میلاد کے موقع پر خانقاہوں اور متعدد مساجد میں رات بھر درود و اذکار، وعظ و نصیحت اور دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وادی میں اس ضمن میں سب سے بڑی مجلس سرینگر کے درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں گزشتہ شب ہی وادی کے اطراف اور اکناف سے آئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوئے اور شب خوانی کی۔ رات بھر، درود و اذکار دعائیہ مجالس جاری رہیں جبکہ نماز فجر اور جمعہ کی نماز کے بعد آثار شریف درگاہ میں جمع ہزاروں مسلمانوں کو موئے مقدس آں سرور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دیدار بھی کرایا گیا۔

دیگر مساجد، درگاہوں و خانقاہوں میں بھی مجالس آراستہ ہوئیں، جن میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے خاتم النببین صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور حضور سروس کائنات (ﷺ) کی تعریفوں میں نعت خوانوں نے نعتیں پیش کیں۔ وہیں جمعہ کی نماز کے بعد وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں کے سبھی تقریباً سبھی اضلاع میں جشن میلاد کے موقع پر جلوس بر آمد ہوئے جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوسوں کے راستوں پر رضاکاروں نے پانی وغیرہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Eid e Milad Celebration in Kashmir: آج شب، کل دیدار موئے مقدسﷺ

درگاہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی معروف مساجد و خانقاہوں بشمول آثار شریف شہری کلاشپورہ، جناب صاحب صورہ، خانقاہ میر سید علی ہمدانی سرینگر، ترال، پنجورہ شوپیاں، آثار شریف شیخ حمزہ مخدوم سرینگر، خانقاہ دستگیر صاحب خانیار، چرار شریف سرینگر میں منعقد ہوئے اجتماعات میں ہزاروں مرد و زن نے شرکت کی اور گناہوں کی مغرفت کے علاوہ وادی کشمیر سمیت عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

ادھر، کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آثار شریف درگاہ حضرت بل اور چرار شریف سمیت دیگر بڑی خانقاہوں اور درگاہوں پر زائرین کی سہولت کے لئے انتظامات کئے گئے تھے جن میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے انتظامات شامل ہے۔ محکمہ صحت، امور صارفین اور دیگر منسلک محکموں نے ان تقاریب کے سلسلے میں بھی ضروری سہولیات موجود رکھی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.