ETV Bharat / state

این سی کے سینئر رہنما نے رام مادھو سے ملنے سے انکار کیا - Ram Madhav and Main Altaf

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما میاں الطاف کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے ان سے ملنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔'

این سی کے سینئر رہنما نے رام مادھو سے ملنے سے انکار کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 7:07 AM IST

Updated : Aug 29, 2020, 11:56 AM IST

میاں الطاف جو گوجر طبقے کے سرکردہ رہنما مانے جاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے مقامی رہنما خالد جہانگیر نے انہیں فون کر کے بتایا کہ رام مادھو ان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں انہیں ملنا نہیں چاہتا ہوں کیوںکہ بی جے پی کے ساتھ ان کا کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔'

تاہم خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ 'رام مادھو ان کے گھر گاندربل آئے تھے جس دوران انہوں نے میاں الطاف کو کال کر کے بتایا کہ رام مادھو ان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'میاں الطاف نے محض بات کا بتنگڑ بنا دیا کیونکہ سیاسی رہنما آپس میں ملتے رہتے ہیں لیکن میاں الطاف نے اس کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ماضی میں بھی کئی مقامی رہنما بی جے پی کے رہنماؤں سے ملے ہیں۔'

قابلِ ذکر ہے کہ رام مادھو گزشتہ دو روز سے سرینگر میں مقیم ہیں جس دوران انہوں نے پی ڈی پی کے رہنما مظفر بیگ کے علاوہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہیں۔'

Last Updated : Aug 29, 2020, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.