ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir سنیچر کے دوپہر بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مختار کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔MeT predicts another spell of rain snowfall

met-predicts-another-spell-of-rain-snowfall-from-nov-19
سنیچر کے دوپہر بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 10:05 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے جس سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مختار کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔Weather Update Kashmir

MeT predicts another spell of rain, snowfall from Nov 19

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ہفتے کی دو پہر سے اتوار کی صبح تک میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔وہیں وادی میں ماہ رواں کے آخر تک بھاری باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔MeT predicts another spell of rain snowfall

ادھر کشمیر میں سرینگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ضلع لیہہ میں منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.