ETV Bharat / state

ارتقاء پاسپورٹ میں والدہ کا نام تبدیل کرنے کی خواہشمند - محبوبہ سعید

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی دو بیٹیاں - التجا اور ارتقاء ہیں۔ محبوبہ کی بڑی صاحبزادی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کے نقش و قدم پر چل رہی ہے۔ جبکہ چھوٹی بیٹی ارتقاء اپنے والد کے قریب مانی جاتی ہے۔

ارتقا پاس پورٹ میں والدہ کا نام تبدیل کرنے کی خواہشمند

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 5:15 PM IST

محبوبہ مفتی کی چھوٹی صاحبزادی پاس پورٹ میں اپنی والدہ کا نام محبوبہ مفتی کے بدلے محبوبہ سعید رکھنا چاہتی ہے۔
ارتقا جاوید کی جانب سے ایک اخبار میں پاس پورٹ میں والدہ کی نام کی درستگی کے حوالے سے باضابط طور ایک نوٹس بھی دی گئی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ میں ارتقا جاوید ولد جاوید اقبال شاہ ساکن فئیر ویو ہاوس گپکار روڈ سرینگر، کشمیر، پن نمبر 190001 پاس پورٹ میں اپنی والدہ کا نام محبوبہ مفتی سے محبوبہ سعید میں تبدیل کرنے کی خواہش مند ہوں۔ اگر والدہ کی نام کی درستگی میں کسی بھی شخص کو کوئی اعتراض ہو تو سات یوم کے اندر اندر پاس پورٹ دفتر سرینگر سے رابطہ قائم کریں۔ معیاد گزر جانے کے بعد کوئی بھی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی دو بیٹیاں - التجا اور ارتقا ہیں۔ محبوبہ کی بڑی صاحبزادی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کے نقش و قدم پر چل رہی ہے۔ جبکہ چھوٹی بیٹی ارتقا اپنے والد کے نزدیک مانی جاتی ہے۔
گزشتہ برس 5 اگست 2019 سے محبوبہ مفتی کہ نظر بندی کے بعد مختلف معاملات کے تئیں التجا مفتی کے ہی بیانات سامنے آرہے ہیں۔ جبکہ ارتقا نے اپنی ماں کی نظر بندی اور دیگر معاملات کے حوالے گزشتہ ایک برس کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی لب کشائی نہیں کی ہے۔ جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ التجا مفتی اپنی ماں کے زیادہ قریب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے گزشتہ ایک برس سے نظر بند ہے۔ سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو 5 اگست کے بعد پی ایس اے کے تحت ان سینکڑوں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نظر بند رکھا گیا ہے۔
مرحلہ وار بنیاد پر اگرچہ بعد میں بیشتر سیاسی رہنماؤں کی رہائی عمل میں لائی گئی لیکن محبوبہ مفتی ابھی بھی اپنے ہی گھر میں نظر بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.